شمالی ریلوے اور دہلی ڈویژن کے تقریباً 200 افسران اور عملے نے لیا حصہ
لازوال ڈیسک
جموں؍؍شمالی ریلوے نے بھارت رتن سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یوم پیدائش کی یاد میں راشٹریہ ایکتا دیوس کے موقع پر’رَ کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر شوبھن چودھری، جنرل منیجر، ناردرن ریلوے نے اسٹیٹ انٹری روڈ نئی دہلی پر ناردرن ریلوے ہیڈ کوارٹر آفس اور دہلی ڈویژن کے افسران اور عملے کو ’اتحاد کا عہد‘ دیا۔ وہیںاے کے سنگھل ایڈیشنل جنرل منیجر، شمالی ریلوے، سکھویندر سنگھ، ڈویژنل ریلوے منیجر، دہلی اور شمالی ریلوے کے ساتھ ساتھ دہلی ڈویژن کے سینئر افسران اور عملہ بھی موجود تھا۔اس موقع پرآر پی ایف ٹیم کی جانب سے مارچ پاسٹ کا بھی اہتمام کیا گیا۔تاہم ’’رن فار یونٹی‘‘ کو شوبھن چودھری، جنرل منیجر، ناردرن ریلوے نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جس میں شمالی ریلوے اور دہلی ڈویژن کے تقریباً 200 افسران اور عملے نے سٹیٹ انٹری روڈ، کناٹ پلیس پردوڑ کر جوش و خروش سے حصہ لیا۔