شمالی ریلوے نے بڑودہ ہاؤس، ہیڈ آفس، نئی دہلی میں جن جاتیہ گورودیوس منایا

0
0

تقریب میںموجود شرکاء نے برسا منڈ ا کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اعلان کیا ہے، 15 نومبر کو آج جنجاتیہ گورو دیوس کے طور پر منایا جا رہا ہے، جس میں عظیم فرزند اور عظیم انقلابی شخصیت برسا منڈا کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔تاہم یہ ہندوستان کی قبائلی روایات میں فخر کا دن ہے۔ اس سمت میں، شمالی ریلوے نے بھی آج بڑودہ ہاؤس، ہیڈ آفس، نئی دہلی میں جن جاتیہ دیوس منایا۔اس ضمن میںشوبھن چودھری، جنرل منیجر، ناردرن ریلوے نے بھگوان برسا منڈا جی کی مورتی پر پھول چڑھائے۔ وہیںپروگرام میں مضمون نویسی کا مقابلہ بھی منعقد کیا گیا۔ واضح رہے اسی طرح کی تقریبات مختلف ڈویژنوں اور فیکٹریوں میں بھی منعقد کی گئیں۔ اس موقع پر تمام محکموں کے سربراہان اور اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا