شعبہ نباتیات پی جی کالج راجوری کے زیر اہتمام شجر کاری مہم کا اہتمام

0
0

کالج پرنسپل نے ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے میں پودوں کی اہمیت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا
لازوال ڈیسک
راجوری؍؍گورنمنٹ پی جی کالج راجوری کے شعبہ نباتیات نے کالج کے پرنسپل ڈاکٹر شمیم احمد آزاد اور ڈاکٹر تیجندر سنگھ کی سربراہی میں بوٹینیکل گارڈن کے سرسبز و شاداب ماحول کے ساتھ ایک بامعنی شجر کاری مہم کا اہتمام کیا۔اس تقریب میں پروفیسر ریاض مرزا کوآرڈینیٹرآئی کیو اے سی ، پروفیسر جوگندر سنگھ ڈیپارٹمنٹ آف فزکس، اور پروفیسر الطاف احمد شعبہ ارضیات اور تدریسی عملہ ڈاکٹر سلیم جہانگیر اور ڈاکٹر طاہر محمود کی فعال شمولیت تھی۔ انہوں نے مل کر اہم دواؤں کے پودے لگائے جن میں املتاس ( کیسیا فسٹولا )، بائل ( ایگلیمارمیلوس )، فالسہ ( گراویا ایشیاٹیکا ) بیر ( زیزیپس موریٹیانا )، پیپل ( فکس ریلیجیوسا) اور بہت سے دوسرے اہم پھول دار پودے شامل ہیں۔ اس مہم میں باٹنی ڈیپارٹمنٹ کے تدریسی اور غیر تدریسی عملے کے ساتھ طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
وہیںتقریب کے دوران، کالج کے پرنسپل نے ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے میں پودوں کی اہمیت کے بارے میں قیمتی بصیرت کا اشتراک کیا اور ماحولیاتی شعور کو پروان چڑھانے میں تعلیمی اداروں کے کردار پر زور دیا۔وہیں پرنسپل نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اختتام کیا اور اس طرح کے ماحول دوست اقدامات کو جاری رکھنے کی حوصلہ افزائی کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا