انتظامیہ نے ہر سٹیشن یا کیمپ میں اچھی طرح سے مربوط اور مؤثر سہولیات کا انتظام کیا
لازوال ڈیسک
سری نگر ؍؍روایتی طور پر شری اَمرناتھ جی کا پوتر گپھا ملک کے کونے کونے اور دُنیا بھر سے عقیدتمندوں کو اِکٹھا کرتا رہا ہے۔ ہندو عقیدے کے ماننے والو ںکا پوتر گپھا تک یہ سالانہ روحانی سفر مذہبی اور تاریخی اہمیت کے علاوہ ملک کے پنپتے ثقافتی ماحولیاتی نظام کی بھی گواہی دیتا ہے جو متنوع ثقافتوں کے لوگوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دیتا ہے۔
دورانِ یاترا مختلف خطوں، زبانوں اور ثقافتوں کے لوگوں کا سنگم باہمی تعامل اور اَقداراور خیالات کے تبادلے سے سماجی تانے بانے کو تقویت بخش رہا ہے۔سماجی اثرات کے علاوہ شری اَمرناتھ جی یاترا کا یہ دو ماہ طویل سفر خطے کی اِقتصادی ترقی اور خوشحالی کا فائدہ اُٹھانے میں اہم رہا ہے اور ٹرانسپورٹروں، پونی والا، پٹھو والوں، ڈنڈی والوں، تاجروں،ہوٹل مالکان، کاریگروں، دکانداروں اور بہت سے دیگر غیر منظم کارکنوں سمیت لاکھوں خدمات فراہم کرنے والوں کے لئے آمدنی پیدا کرتا ہے۔
جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ نے یاترا کی مذہبی اور اِقتصادی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے ہر سٹیشن یا کیمپ میں اچھی طرح سے مربوط اور مؤثر سہولیات کا انتظام کیا ہے جہاں یاتری پوتر گپھا کے سفر کے دوران ٹھہرتے ہیں۔اِنتظامیہ نے یاتریوں کے لئے آرام دہ تجربے اور سہولیت کو یقینی بنانے کے لئے سہولیات کو مسلسل اَپ گریڈ کیا ہے تاکہ معیاری رہائش ، صحت سہولیات ، ماہر طبی عملے کی تعیناتی ، بغیر کسی خرابی والی ٹیلی کمیو نی کیشن سروس ، لنگر کی سہولیات ، صفائی ستھرائی کی خدمات ،این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کے تربیت یافتہ عملے کے علاوہ پہاڑی علاقوں میں پیدل سفر کرتے ہوئے کمزور ، بزرگ اور خواتین یاتریوں کی مدد کی جاسکے۔
اِنتظامیہ نے رجسٹریشن سے شروع کرتے ہوئے ایڈوانس رجسٹریشن کے لئے ایک آن لائن سہولیت قائم کی ہے جبکہ اِن عقیدتمندوںکے لئے بیس کیمپوں میں رجسٹریشن کاؤنٹر بھی قائم کئے ہیں جنہوں نے پہلے رجسٹریشن نہیں کی تھی۔ یاتریوں کو آر ایف آئی ڈی کارڈ فراہم کئے جا رہے ہیں تاکہ اُن کی حفاظت اور حفاظت کے ساتھ ساتھ جگہ جگہ جانے والے یاتریوںکی آمد کا مناسب اِنتظام کیا جا سکے۔پوتر گپھا کے دونوں محوروں پر تمام رسد ، موسمی حالات ، سرگرمیوں کی نگرانی کے لئے آئی سی ، ایچ ایم ٹی میں ایک نگرانی کا نظام قائم کیا گیا ہے جہاں تمام محکموں کے پچاس سے زیادہ اَفسروںکو یاتریوں اور عملے کی حقیقی مدد کے لئے چوبیس گھنٹے ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا ہے۔
اِس کے علاوہ کسی بھی آفت کی صورت میں مدد کے لئے آئی سی سی سی میں ایک ہنٹنگ لائن نمبر 01942740003 بنایا گیا ہے۔ اِس کے علاوہ مرکز میں دو اور لینڈ لائن 01942496240 اور 01942496247بھی کام کر رہے ہیں۔مختلف ٹرانزٹ کیمپوں اوربیس کیمپوں کی رہائشی گنجائش کو بھی مزید یاتریوں کی میزبانی کے لئے اَپ گریڈ کیا گیا ہے جس سے تمام کیمپوں کی مجموعی گنجائش میں اِضافہ ہوا ہے کیوں کہ گزشتہ برس کی کامیاب یاترا کی طرح اِس برس بھی ملک اور بیرون ملک کے یاترا پوترگپھا میں سجدہ ریز ہوں گے ۔ رہائش میں اِضافے سے متعلقہ بنیادی ڈھانچے بشمول بیت الخلأ کمپلیکس، باتھنگ سٹیشن، سڑکیں، ٹریک وغیرہ کی اَپ گریڈیشن بھی ہوئی۔ہر دوسری اہم سہولیت کی طرح یاترا کے تمام مقامات پر صحت مند ماحول کو برقرار رکھنے کے لئے صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔
اننت ناگ، گاندربل، سری نگر، بانڈی پورہ اور کولگام سمیت پانچ اَضلاع میں اس برس باقاعدگی سے صفائی ستھرائی کی ذمہ داری کے ساتھ مزید صفائی ملازمین کو شامل کیا گیا ہے۔اِسی طرح شری اَمرناتھ جی یاترا کے احسن اِنعقاد کے لئے لیبر ڈیپارٹمنٹ اور مویشی پروری محکمہ نے ہزاروں پونی والا، پالکی والا، پٹھووالا اور دیگر کی خدمات حاصل کی ہیں۔صحت کی معیاری سہولیات کو یقینی بنانے کے لئے حکومت کی جانب سے ماہرین، میڈیکل اَفسران اور پیرا میڈکس سمیت ہیلتھ افسران اورپیر امیڈکس کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ بیس ہسپتالوں، ایم اے سیز، اِی اے سیز، آکسیجن بوتھس، کلینیکل بیڈز اور کریٹیکل یمبولینسز کے ذریعے صحت بنیادی ڈھانچے کا نیٹ ورک قائم کیا گیا ہے۔ایک معمر خاتون یاترا نے کیمپوں میں پیش کی جانے والی خدمات کا نجی شعبے میں پیش کی جانے والی خدمات سے موازنہ کرتے ہوئے اِنتظامیہ کی سراہنا کی اور کہا کہ تمام محکموں اور ایجنسیوں کی جانب سے یاتریوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔
شری اَمرناتھ جی یاترا ملک کی سب سے بڑی مذہبی یاتریوں میں سے ایک ہے، جس کی کامیابی صرف حکومت پرمنحصر نہیں ہے بلکہ متعدد محاذوں پر مقامی آبادی کا تعاون اورسپوٹ ضروری ہے۔یاترا کی اہمیت کو ہر کسی نے تسلیم کیا ہے بالخصوص مقامی لوگوں نے جو روایتی طور پر یاتریوں کا خیرمقدم کرتے رہے ہیں اور اس برس ایک بار پھر جموں و کشمیر کے لوگوں نے یاترا کے لئے اَپنی زبردست سپوٹ کا اِظہار کیا ہے۔