شری امرناتھ یاترا: بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 17 سو سے زیادہ یاتریوں کا 30 واں قافلہ کشمیر روانہ

0
0

جموں، 27 جولائی (یو این آئی) شری امرناتھ جی یاترا کا سلسلہ انتہائی تزک و احتشام سے جاری رہتے ہوئے جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے ہفتے کی صبح 17 سو سے زیادہ یاتریوں کا ایک اور قافلہ سخت سیکورٹی حصار میں کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔

بتادیں کہ 29 جون سے شروع ہونے والی اس یاترا کے دوران اب تک قریب ساڑھے چار لاکھ یاتری کشمیر میں 3 ہزار 8 سو 80 فٹ کی بلندی پر واقع پوتر گھپا کے درشن سے فیضیاب ہوئے ہیں جبکہ یاترا کے لئے ابھی کم وبیش ایک ماہ باقی ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بھگوتی نگر بیس کیمپ سے ہفتے کی صبح 1 ہزار 7 سو 71 یاتری 63 گاڑیوں میں سخت سیکورٹی حصار میں جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں واقع ننون پہگام بیس کیمپ اور وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں واقع بالتل بیس کیمپ کے لئے روانہ ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ان یاتریوں میں سے 9 سو 99 یاتری ننون پہلگام جبکہ 7سو 72 یاتری بالتل بیس کیمپ کے لئے روانہ ہوئے۔

یاد رہے کہ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے 28 جون کی صبح 4 ہزار 6 سو 3 یاتریوں کے پہلے جتھے کو جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے کشمیر کے لئے روانہ کیا تھا۔

وادی میں انتظامیہ، سول سوسائٹی تنظیموں، تجارتی انجمنوں اور عام لوگوں نے یاتریوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ یاترا کو تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر انتطامات کئے گئے ہیں۔ جہاں یاتریوں کو تمام سہولیات و خدمات بہم پہنچانے کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں وہیں سیکورٹی کا بھی فقید المثال بند وبست کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق یاترا روٹوں پر قریب 800 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔علاوہ ازیں سیکورٹی فورسز کی 500 اضافی کمپنیاں تعینات کی گئیں ہیں۔ ہر کمپنی کم از کم ایک سو اہلکاروں پر مشتمل ہے۔52 دنوں پر محیط یہ یاترا 19 اگست کو رکشا بندھن کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا