شری امرناتھ یاترا:منوج سنہا نے ‘پرتھم پوجا’ میں شرکت کی

0
0

سری نگر،  جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتے کے روز یہاں راج بھون میں شری امرناتھ جی کی ‘پرتھم پوجا’ میں حصہ لے کر سالانہ امرناتھ یاترا کا آغاز کیا۔

اس موقع پر انہوں نے بابا امرناتھ جی کا آشیر واد طلب کیا اور تمام لوگوں کی اچھی صحت، بھلائی اور ترقی کے لئے دعا کی۔

موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ایمان اور اتحاد پر زور دیتے ہوئے اس مقدس سفر کے لئے اپنی لگن اور حمایت کا اظہار کیا۔

سالانہ یاترا کے لئے کئے گئے انتظامات کے بارے میں ان کا کہنا تھا : ’29 جون سے ملک بھر سے آنے والے یاترای ‘بابا امرناتھ’ کا درشن کر سکتے ہیں جس کے لئے تمام تر ضروری انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے اور سیکورٹی کا بھی سخت بندو بست کیا گیا ہے’۔

انہوں نے کہا کہ شری امرناتھ جی یاترا بورڈ کے اہلکار اور متعلقہ محکمے یاتریوں کو تمام تر سہولیات و خدمات فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔

منوج سنہا نے کہا کہ یاترا کے ہموار اور احسن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر ممکن اقدام کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا: ‘جموں و کشمیر کی یہ قدیم روایت رہی ہے کہ اس یاترا میں تمام برادریوں کے لوگ بلالحاظ مذہب شرکت کرتے ہیں’۔

لیفٹننٹ گورنر نے کہا: ‘میں ملک کے روشن خیال شہریوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ملک کے مختلف حصوں اور بیرون ملک سے آنے والے زائرین کے استقبال اور خدمت کے لئے اکٹھے ہوں’۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا