شرپسندوں کو ہنگامہ کرنے کی بی جے پی سے ملی کھلی چھوٹ : راہل

0
0

کہامسلمانوں پر مسلسل حملے جاری ہیں اور حکومتی مشینری خاموش تماشائی بن کر دیکھ رہی ہے
یواین آئی

نئی دہلی؍؍کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ شرپسندوں کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے ہنگامہ کرنے کی کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے، اس لیے وہ ملک میں خوف اور نفرت کا ماحول پیدا کرنے میں مصروف ہیں۔

https://inc.in/
مسٹر گاندھی نے کہا، ’’ نفرت کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کر کے اقتدار کی سیڑھی پر چڑھنے والے پورے ملک میں مسلسل خوف کا راج قائم کر رہے ہیں۔ بھیڑ کی شکل میں چھپے نفرت انگیز عناصر قانون کی حکمرانی کو چیلنج کرتے ہوئے کھلے عام تشدد پھیلا رہے ہیں‘‘۔
انہوں نے کہا، ’’ان شرپسندوں کو بی جے پی حکومت سے کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے، اسی لیے ان میں ایسا کرنے کی ہمت پیدا ہوئی ہے۔ اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر مسلسل حملے جاری ہیں اور حکومتی مشینری خاموش تماشائی بن کر دیکھ رہی ہے۔ ایسے انتشار پسند عناصر کے خلاف سخت ترین کارروائی کرکے قانون کی حکمرانی قائم کی جانی چاہیے۔
کانگریس کے لیڈر نے کہا، ’’ہندوستان کے فرقہ وارانہ اتحاد اور ہندوستانیوں کے حقوق پر کوئی بھی حملہ آئین پر حملہ ہے، جسے ہم ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔ بی جے پی کتنی ہی کوشش کرلے ہم نفرت کے خلاف ہندوستان کو متحد کرنے کی اس تاریخی جنگ کو کسی بھی قیمت پر جیتیں گے‘‘۔

https://lazawal.com/?cat=20

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا