شدید گرمی کی وجہ سے مئی میں شمالی ریاستوں میں بجلی کی طلب عروج پر

0
0

جالندھر // شمال مغربی ہندوستان میں شدید گرمی کی وجہ سے بجلی کی طلب اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے۔
30 مئی کو، شمالی علاقہ کی بجلی کی مانگ 86.7 گیگاواٹ کی بلند ترین سطح پر اور زیادہ سے زیادہ کھپت 250 گیگاواٹ تک پہنچ گئی۔
پنجاب میں بجلی کی طلب گزشتہ سال کی زیادہ سے زیادہ طلب 11987 میگاواٹ کے مقابلے 14509 میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے۔ مئی میں بجلی کی طلب میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 20 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ پنجاب اسٹیٹ پاور کارپوریشن لمیٹڈ (پی ایس پی سی ایل) کی طرف سے یومیہ اوسط سپلائی بھی گزشتہ سال کی 1700 لاکھ یونٹ یومیہ سپلائی کے مقابلے تقریباً 37 فیصد بڑھ کر 2338 ایل یو یومیہ ہو گئی ہے۔ گزشتہ سال 23 مئی کو پی ایس پی سی ایل کی جانب سے یومیہ بجلی کی زیادہ سے زیادہ فراہمی 2333 لاکھ یونٹ تھی اور اس سال 31 مئی کو بجلی کی فراہمی 2839 لاکھ یونٹ تک پہنچ گئی ہے۔
ہمسایہ ریاست ہریانہ میں 24 مئی کو ریاست میں بجلی کی زیادہ سے زیادہ مانگ 12336 میگاواٹ تھی جب کہ گزشتہ سال 23 مئی کو یہ طلب 9975 میگاواٹ تھی۔ رواں سال مئی میں زیادہ سے زیادہ بجلی کی طلب میں 23 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔
یوایچ بی وی این اور ڈی ایچ بی وی این کی طرف سے اس سال سپلائی 68390 ایل یو ہے، جب کہ پچھلے سال مئی میں یہ 50980 ایل یوتھی۔ ہریانہ میں بجلی کمپنیوں کے ذریعہ بجلی کی فراہمی میں 33 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ یوایچ بی وی این اور ڈی ایچ بی وی این کی طرف سے 31 مئی کو 2596 لاکھ یونٹ کی زیادہ سے زیادہ سپلائی کی گئی، جب کہ گزشتہ سال 23 مئی کو 2054 ایل یو کی فراہمی کی گئی تھی۔
اس ماہ کے دوران، اتر پردیش میں بجلی کی زیادہ سے زیادہ مانگ 29000 میگاواٹ، راجستھان میں 17000 میگاواٹ، پنجاب میں 14000 میگاواٹ، ہریانہ میں 12000 میگاواٹ اور دہلی میں 8300 میگاواٹ سے تجاوز کر گئی۔
آل انڈیا پاور انجینئرز فیڈریشن کے ترجمان وی کے گپتا کے مطابق، ان ریاستوں میں بجلی کی کچھ کمی کی اطلاع ملی ہے کیونکہ ٹرانسفارمرز اور کیبلز سمیت ڈسٹری بیوشن اور ٹرانسمیشن نیٹ ورک کے اوور لوڈ اور زیادہ گرم ہونے کی وجہ سے مقامی بریک ڈاؤن کی وجہ سے ہنگامی لوڈشیڈنگ اور آؤٹیج کی شکایات برقرار ہیں۔ کاغذات پر ان ریاستوں میں بجلی کی کوئی کمی نہیں ہے، لیکن زمینی سطح پر صورتحال مختلف ہے کیونکہ ہر روز مختلف مقامات سے بجلی کی کٹوتی کی خبریں آتی رہتی ہیں۔
30 مئی کو ہندوستان میں بجلی کی مانگ نے نیا ریکارڈ بنایا۔ بجلی کی زیادہ سے زیادہ کھپت 250 گیگاواٹ تک پہنچ گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا