شدید ٹھنڈ کے چلتے جموں کے کئی علاقوں میں گہری دھند سے معمول کی زندگی متاثر

0
0

پروازوں نے اڑان دیر سے بھری ،ایک پرواز منسوخ،، درجنوں ریل گاڑیاں تاخیر سے چلی
ایس این این
سرینگروادی کے ساتھ ساتھ جموں میں بھی شدید سردی کی لہر جاری ہے جس کے باعث اعلیٰ الصبح کئی علاقوں میں گہری دھند کے باعث فضائی اور زمینی ٹرانسپورٹ میں خلل ہوئی ہے ۔ دھند کی وجہ سے جموں ہوائی اڈے سے پروازیں جبکہ ٹرین سروس بھی بری طرح سے متاثر ہوئی ۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق جموں صوبے میں صبح کے اوقات گہری دھند کے باعث معمول کی زندگی میں خلل واقع ہوا ۔ دھند کے باعث جہاں گاڑیوں کو ہیڈ لائٹس کا استعمال کرنا پڑا وہیں فضائی اور زمینی ٹرانسپورٹ بھی بری طرح سے متاثر رہا ۔ حکام کے مطابق جموں کے ہوائی اڈے پر گھنی دھند کی وجہ سے پروازیں تاخیر سے چلی جبکہ ریل سروس میں بھی خلل ہونے کے باعث کئی ریل گاڑی بھی مقرر وقت پر پٹری پر نہ لوٹ سکی ۔ جموں ہوائی اڈے پر ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ انڈگو کی ایک پرواز کو منسوخ کر دیا گیا اور ایک کو دوسرے راستے سے روانہ کرنے کے علاوہ 10 دیگر کو جموں کے علاقے اور شمالی علاقے میں گھنی دھند اور کمزور روشنی کی وجہ سے تاخیر ہوئی۔شمالی ریلوے کے ترجمان نے بتایا کہ دھند نے خطے میں کئی ٹرینوں کی آمدورفت کو بری طرح متاثر کیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ پوجا ایکسپریس جموں اسٹیشن پر 12 گھنٹے تاخیر سے پہنچی، امرناتھ ایکسپریس 6 گھنٹے، مالوا ایکسپریس 4 گھنٹے تاخیر سے پہنچی۔ ہیم کنڈ، ہمسفر اور سپر فاسٹ تین گھنٹے۔ جموں میل، ٹاٹا موری، جہلم اور سیالدہ دو گھنٹے کی تاخیر سے جبکہ اتر سمپرک کرانتی، شری شکتی اور انڈمان ایکسپریس ایک گھنٹہ تاخیر سے چلی گئیں۔انہوں نے مزید کیا کہ جموں اسٹیشن پر پوجا ایکسپریس کی روانگی میں 7 گھنٹے اور انڈمان ایکسپریس کی روانگی میں دو گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔ ٹرینوں کا وقت بدلنے کی وجہ سے اسٹیشن پر مسافروں کا زبردست رش دیکھنے میں آیا۔جموں، اکھنور، سانبہ اور کٹھوعہ کے علاقوں میں بھی گاڑیوں کی آمدورفت بری طرح متاثر ہوئی ہے جبکہ جموں اور کٹرہ میں مختلف شمالی ریاستوں سے بین ریاستی بسیں بھی 3-4 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچ رہی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا