شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے عوامی زندگی درہم برہم

0
0

خواص میں کچا مکان گرنے سے ایک خاتون جان بحق
دیہی علاقہ جات میں املاک کو نقصان عوام کی انتظامیہ سے معاوضے کی اپیل
شیراز چوہدری
راجوری پچھلے چند روز سے لگاتار چل رہی شدید بارشوں کے چلتے عوامی زندگی کافی متاثر ہوئی جہاں برسات کے اس موسم میں عوام کو کافی مالی نقصان ہوا ہے تو وہیں تحصیل خواص میں کچا مکان گرنے سے ایک خاتون جان بحق بھی ہوئی ہے متد مقامات سے عوام نے لازوال کے ساتھ فون کال اور واٹس ایپ میسج کے ذریعے رابطہ قائم کیا اور اپنے اپنے علاقہ کی صورتحال برسات کی وجہ سے ہونے والی تباہی اور دیگر معاملات بتائیں وہیں عوام نے یہ بھی بتایا موسلادار بارشوں کے چلتے جہاں دیہی علاقہ جات کی عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو وہیں برسات کے چلتے لوگوں کے مکانوں اور فصلوں کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے اکثر مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہونے کی وجہ سے عوامی زندگی درہم برم ہو کر رہ گئی بیشتر مقامات سے عوام کے ذریعے موصول ہوہے فوٹو اور ویڈیو سے یہ اندازہ لگانا کافی مشکل ہوگا کہ عوام اس وقت کس مشکل میں ہے وہیں عوام نے ضلع انتظامیہ سے اپیل بھی کی ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے اس طرح کی ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو دیہی علاقہ جات میں جا کر برسات کی وجہ سے عوام کے املاک کو جو بھی نقصان ہوا ہے اس کا معائنہ کرے اور اس کے بعد عوام کو مناسب معاوضہ دستیاب کیا جائے تو وہیں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے دیہی علاقہ جات کی جو راستے بند پڑے ہیں ان کو جلد از جلد صاف کیا جائے تاکہ عوام کو اور مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے سابقہ سرپنچ سوکڑ شبیر گورسی نے بھی لازوال کے ساتھ رابطہ کیا اور سوکڑ سے کرہڈ کو جانے والی سڑک بند ہونے کی وجہ سے عوام کو مشکلات کے بارے میں بتایا تو وہیں اج صبح سویرے ہی نیشنل کانفرنس یوتھ کے نائب صدر چوہدری مختار نے بھی لازوال کے ساتھ رابطہ قائم کیا اور برسات کی وجہ سے پیڑی نالہ میں ہوئی تباہی کے بارے میں بتایا انہوں نے کہا اکثر دیہی رابطہ سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے عوام کو ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے میں کافی مشکلات ا رہی ہے متعلقہ محکمہ سے گزارش کی پروڑی سے سوکڑ سبزی سوکڑ سے لیرا جانے والی سڑکوں کی طرف دھیان دیا جائے اور ان سڑکوں پر جو لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے اس سے صاف کیا جائے تو وہیں راجوری تھانہ منڈی بفلیاز شاہرہ پر دنار کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ ہونے کی وجہ سے دیرہ کی گلی کے مقام پر کافی لمبا جام دیکھنے کو ملا جس سے عوام کو کافی مشکلات درپیش ہوئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا