بزرگ شہریوں کی فلاح و بہبود کیلئے اپنے بھر پور مدد کا یقین دلایا
غلام قادر بیدار
بڈگام؍؍ سابقہ ڈایریکٹر دور درشن سرینگر شبیر مجا ہد احاطہ وقار چھانہ پورہ کے مشیر کے طور اپنی خدمات وقف رکھیں گے۔ اور بزرگ شہریوں کی کی فلاح و بہبود کیلیے احاطہ وقار کو اپنا بھر پور تعاون پیش پیش رکھیں گے۔ بحثیت مشیر ان کا انتخاب آج احاطہ وقار کی ایکزیکیٹیو کمیٹی کی ایک خصوصی میٹنگ میں عمل میں لایا گیا۔ اس سے قبل احاطہ وقار کے صدر عبدلغنی پرے نے احاط وقار کے فورم سے درخواست کی تھی کہ عمر اور نا سازگار صحت کی وجہ پر بحثیت چیرمین کے اپنی ذمہ داریوں سے آزادی کی چاہت ظاہر کی تھی۔ میٹنگ میں عبدلغنی پرے کی ان بے لوث کاوشوں کو سراہا گیا جو انہوں نے بحثیت ماہر تعلیم اور پھر ملازمت سے سبکدوشی کے بعد احاطہ وقار چھانہ پورہ کو احسن طریقے پر چلانے اور بزرگ شہریوں کی فلاح و بہبود کیلیے سر انجام دیں ہیں۔ پرے صآحب کو 2019 میں ذسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی سرینگر کی طرف سے اس وقت چیر مین مقرر کیا تھا جب جموں و کشمیر ہایی کورٹ کی چیف جسٹس، جسٹس گیتا متل نے کشمیر میں بزرگ شہریوں کیلئے اپنی نوعیت کے پہلے مرکز احاطہ وقارکی سنگ بنیاد ڈالی تھی اور وہ تب سے آج تک اس مرکز کی وساطت سے بزرگ اور ضرورتمند شہریوں کی خدمت میں پیش پیش رہے ہیں۔