لازوال ڈیسک
جالندھر، 25 فروری پنجاب کے ضلع پٹھانکوٹ میں دریائے راوی پر بنائے گئے شاہپور کنڈی ڈیم منصوبے کی تکمیل کے ساتھ ہی ہندوستان نے پاکستان کی طرف بہنے والے راوی کے پانی کا بہاؤ روک دیا ہے۔ اس پانی کو اب جموں وکشمیر اور پنجاب میں آبپاشی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ اس منصوبہ سے 1960 میں دستخط کیے گئے سندھ آبی معاہدے کے تحت ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دریائے سندھ کے نظام کے استعمال اور تقسیم کو منظم ہوتا ہے۔
شاہ پور کنڈی ڈیم پروجیکٹ ضلع پٹھانکوٹ میں راوی ندی پر واقع ہے جو موجودہ رنجیت ساگر ڈیم سے نیچے کی طرف ہے۔ اس منصوبہ سے پنجاب میں پانچ ہزار ہیکٹر اور جموں و کشمیر میں 32 ہزار ہیکٹر اراضی کو سیراب کیا جائے گا۔ اس طرح جموں و کشمیر کا خطہ اب 1150 کیوسک پانی سے مستفید ہو گا جو پہلے پاکستان کو چلا جاتا تھا۔
انجینئرز ایسوسی ایشن کے ترجمان وی کے گپتا نے اتوار کے روز کہا کہ شاہ پور کنڈی بیراج کی تکمیل سے ہندوستان کو دریائے راوی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کی اجازت ملتی ہےاور پہلے پاکستان کو بہنے والا پانی اب جموں و کشمیر اور پنجاب میں جاتا ہے۔
بیلنسنگ ریزروائر کا مجموعی ذخیرہ 4.23 ٹریلین کیوبک میٹر فٹ ہے۔ مصروف اوقات میں 600 میگاواٹ پاور ہاؤس کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کے بعد، اپ اسٹریم رنجیت ساگر ڈیم سے چھوڑے جانے والے پانی کو بیلنسنگ ریزروائر میں ذخیرہ کیا جارہا ہے تاکہ نیچے کی ندی میں بغیر کسی اوور فلو کے آبپاشی کی نہروں کو مسلسل پانی فراہم کیا جاسکے۔