شاہ نے مانک سے بات کی اور تریپورہ میں سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا

0
0

نئی دہلی، 22 اگست (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کو تریپورہ کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر مانک ساہا سے بات چیت کرکے ریاست میں سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
مسٹر شاہ نے ضرورت پڑنے پر ریاستی حکومت کو مرکز سے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا ہے۔
وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کرکے کہا کہ بحران کی اس گھڑی میں مودی حکومت تریپورہ کے عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت راحت اور بچاؤ کاموں میں مقامی انتظامیہ کی مدد کے لیے ریاست میں نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی ٹیموں کے علاوہ کشتیاں اور ہیلی کاپٹر بھیج رہی ہے۔
مسٹر شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں یہ بھی کہا "تریپورہ کے وزیر اعلی ڈاکٹر مانک ساہا سے بات کی اور ریاست میں سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ مرکز راحت اور بچاؤ کے کاموں میں مقامی حکومت کی مدد کے لیے کشتیوں اور ہیلی کاپٹروں کے علاوہ این ڈی آر ایف کی ٹیمیں ریاست میں بھیج رہا ہے۔ ضرورت پڑنے پر مرکز سے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا ہے ۔ بحران کی اس گھڑی میں مودی حکومت تریپورہ میں ہماری بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ تریپورہ میں موسلا دھار بارش سے آئے سیلاب کی وجہ سے نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا