رائے پور 25 اگست (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے چھتیس گڑھ کی راجدھانی رائے پور میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے زونل دفتر کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ وشنو دیو سائی، مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے اور نائب وزیر اعلیٰ وجے شرما بھی موجود تھے۔
نارکوٹکس کنٹرول بیورو رائے پور کا زونل یونٹ مرکزی سیکرٹریٹ بلڈنگ، تیسری منزل، ڈی ونگ، سیکٹر-24، نوا رائے پور اٹل نگر میں واقع ہے۔
افتتاح کے بعد چھتیس گڑھ میں منشیات کے منظر نامے پر ایک جائزہ اجلاس شروع ہو گیا ہے۔ وزیر داخلہ امت شاہ گزشتہ تین دنوں سے چھتیس گڑھ کے دورے پر ہیں، یہ دورہ اقتدار اور تنظیم کے نقطہ نظر سے بہت اہم سمجھا جارہا ہے۔