شاہی سعودی بحری افواج کے سربراہ ایڈمرل فہد عبد اللہ الغوفیلی کا دورہ ہندوستان

0
0

یہ دورہ سعودی عرب اور ہندوستان کی بحریہ کے درمیان دیرینہ تعلقات کا منہ بولتا ثبوت
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍شاہی سعودی بحری افواج کے چیف آف اسٹاف ایڈمرل فہد عبداللہ ایس الغوفیلی10 سے 13 جنوری24 تک ہندوستان کے چار روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔ یہ دورہ سعودی عرب اور ہندوستان کی بحریہ کے درمیان دیرینہ تعلقات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ایڈمرل فہد عبداللہ ایس الغوفیلی نے 11جنوری24 کو نئی دہلی میں ہندوستانی بحریہ کے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل آر ہری کمار سے ملاقات کی اور بحریہ سے بحریہ کے تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے باہمی تعاون کے طریقہ کار اور اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ ساؤتھ بلاک لان میں اْن کا استقبال گارڈ آف آنر کے ساتھ کیا گیا۔ہندوستانی بحریہ شاہی سعودی بحری فوج کے ساتھ مختلف انداز میں تعاون کرتی ہے، جس میں دوطرفہ بحری مشق الموحد الہندی، تربیت اور دیگر سمندری راستے، جیسے کام کاج کے طریقہ کار شامل ہیں۔ ہندوستانی بحریہ کے جہازوں کو سعودی عرب کی مختلف بندرگاہوں سے لگاتار کالز موصول ہوتی رہتی ہیں۔ ہندوستانی بحریہ مختلف کثیر جہتی فورموں پر شاہی سعودی بحری فوج کے ساتھ بھی بات چیت کرتی رہی ہے۔بحر ہند کی بحریہ کا سمپوزیم (ا?ئی او این ایس) سی ایم ایف، ملن(کمبائنڈ میری ٹائم فورسز)اور ڈی سی او سے-جے اے(جبوتی کوڈ آف کنڈکٹ – جدہ ترمیم)، جہاں دونوں بحری افواج خطے میں میری ٹائم سکیورٹی کو بڑھانے کے لیے ایک دوسرے کی مدد کرتی رہی ہیں۔ایڈمرل فہد عبداللہ ایس الغوفیلی کے دورے میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف، سیکریٹری دفاع، چیف آف ایئر اسٹاف اور وائس چیف آف آرمی اسٹاف کے ساتھ بات چیت کیا جانا شامل ہے۔اس دورے میں ایڈمرل فہد عبداللہ ایس الغوفیلی گروگرام میں ا?ئی ایف سی-ا?ئی او ا?ر اور کوچی میں جنوبی بحری کمان کا بھی دورہ کریں گے۔چیف آف اسٹاف،شاہی سعودی بحری افواج کے موجودہ دورے کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان بحری تعاون میں اضافہ کرنا ہے اور اس سے ا?ئی او ا?ر میں مشترکہ میری ٹائم چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دو دوست بحری ہمسایوں کے عزم کی تجدیدہوئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا