شاہِ بحرین : دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے سعودی عرب کی کوششوں کی حمایت کا اعادہ

0
0

جدہ//بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے دہشت گردی اور اس کے پشتیبانوں سے نمٹنے کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔شاہِ بحرین نے جدہ میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے اور انھوں نے دونوں ملکوں کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات ،خطے اور عالمی سطح پر تازہ صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔شاہ حمد نے جدہ میں اپنی آمد کے موقع پر ایک بیان میں دونوں برادر ہمسایہ ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کوسراہا اور کہا کہ دونوں ممالک مختلف امور کے بارے میں یکساں موقف کے حامل ہیں اور ان کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مسلسل فروغ مل رہا ہے۔انھوں نے بحرین کی جانب سے دہشت گردی اور اس کی مالی وسیاسی حمایت کرنے والے ممالک اور گروپوں کے خلاف سعودی عرب کے اقدامات کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔انھوں نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی عرب اور اسلامی اقوام کے درمیان اتحاد کو مضبوط بنانے اور علاقائی استحکام کے لیے مخلصانہ کوششوں کی حمایت کا بھی اظہار کیا ہے۔بحرین کی سرکاری خبررساں ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق شاہ حمد نے کہا:’’ہم اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ پوری مسلم دنیا مملکت سعودی عرب کی اسلامی اقوام اور ان کے نصب العینوں کے دفاع کے لیے کوششوں کی حمایت کرتی ہے اور اس کے ساتھ کھڑی ہے‘‘۔انھوں نے کہا کہ وہ سعودی عرب کی جانب سے دنیا بھر سے آنے والے عازمین حج اور عمرہ کو مہیا کی جانے والی معیاری خدمات اور سہولتوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا