عوام کو یقین دلایا کہ علاقے کی ترقی کے لیے ہمیشہ کھڑارہوں گا
آکاش ملک
سرنکوٹ؍؍ڈی ڈی سی سرنکوٹ شاہنواز چودھری نے 476.84 لاکھ روپے کی لاگت سے نبارڈکے تحت پنچایت ہل ہنڈیان مرہوٹ سے پٹیاں ڈوڈی تک شاہ آرچینجر کے راستے ایک اور سڑک کا افتتاح کیا۔ اس موقع پراے ای ای اورمحکمہ تعمیرات عامہ سرنکوٹ کے دیگر افسران کے ساتھ ٹھیکیدار یاسین خواجہ ، حاجی محمد اکرم سرپنچ دوڈی،حاجی خادم حسین سابق سرپنچ، حاجی رشید کسانہ، سرپنچ وحید شاہ، حاجی نذیر شیخ، مولوی طالب اور دیگر ان موجود تھے ۔وہیںافتتاحی پروگرام کے دوران شیراز بجاڑ، سکندر حیات، اکرم چوہدری، سیف چیچی، اخلاق حسین، معروف فانی، مختار چیچی وغیرہ نے علاقے کے تمام معززین کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور ڈی ڈی سی سرنکوٹ کی ترقی میں ان کی کاوشوں اور تعاون کو سراہا۔ اس موقع پرڈی ڈی سی سرنکوٹ نے بات کرتے ہوئے عوام کو یقین دلایا کہ وہ علاقے کی ترقی کے لیے ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔