شاہد آفریدی نے اسرائیلی گروپ کا جھوٹ دنیا کے سامنے آشکار کردیا

0
0

لاہور، // سابق کپتان شاہد آفریدی کو ایک اسرائیلی گروپ کے ساتھ سیلفی کے بعد خبروں کی زد میں ہیں اب سابق کرکٹر نے اس سازش کا پردہ چاک کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے ایک اسرائیلی گروپ ’نارتھ ویسٹ فرینڈز آف اسرائیل‘ کی جانب سے اپنے دو اراکین کی شاہد آفریدی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی گئی تھی، جس میں لکھا گیا تھا کہ کہ شاہد آفریدی نے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے ہمارے مطالبے کی حمایت کی ہے۔
تاہم سوشل میڈیا پر یہ لغو اور بے بنیاد دعویٰ سامنے آتے ہی شاہد آفریدی نے مذکورہ اسرائیلی گروپ کا بھانڈا پھوڑ کر سازش کو بے نقاب کر دیا اور سوشل میڈیا صارفین کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش پر دوٹوک جواب بھی دے ڈالا۔
شاہد آفریدی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اس واقعے سے متعلق کُھل کر بتایا کہ تصور کریں کہ برطانیہ میں مانچسٹر کی ایک سڑک پر آپ کے مداح سیلفی لینے کے لیے کہیں اور پھر کچھ ہی دیر بعد وہ اس تصویر کو صہیونی حمایت کے طور پر انٹرنیٹ پر لگا دیں۔
شاہد آفریدی نے اسرائیل کے حامی گروپوں کی حمایت کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان لوگوں کے ساتھ سیلفی اس لیے لی تھی کیونکہ میرا خیال تھا کہ یہ لوگ عام مداحوں کی طرح ہیں۔
سابق اسٹار آل راؤنڈر نے مزید کہا کہ فلسطین میں معصوم لوگوں کو اذیت میں دیکھنا واقعی دل دہلا دینے والا ہے۔ کوئی بھی تصویر میری حمایت کی عکاسی نہیں کرتی۔
شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں واضح طور پر لکھا کہ میں امن، اس جنگ کے خاتمے اور آزادی کی دعا کرتا ہوں۔
انہوں نے اپنے ساتھ پیش آئے سارے معاملے پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ناقابلِ یقین قرار دیا اور لوگوں سے درخواست کی کہ انٹرنیٹ پر نظر آنے والی ہر چیز پر یقین نہ کریں۔
سینیئر صحافی ارفع فیروز ذکی نے بھی اس تصویر کی حقیقت بیان کر دی۔
ارفع فیروز ذکی نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ ‘حقائق درست کرلیں، شاہد آفریدی سے یہ سیلفی راہ چلتے مانگی گئی تھی اور وہ اس بات سے لاعلم تھے کہ وہاں یہودی کمیونٹی کی جانب سے احتجاج کیا جارہا تھا، یہودی تنظیم کی پوسٹ کا کیپشن بےبنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا