شاہجہاں پور:این آر آئی کی بیوی کو پھانسی، اس کے عاشق کو عمر قید

0
0

یواین آئی

شاہجہاں پور؍اترپردیش کے ضلع شاہجہاں پور تھانہ بنڈا علاقے میں سات سال قبل ہوئے این آر آئی کا قتل کے معاملے میں اڈیشنل ضلع سیشن جج نے این آر آئی کی بیوی اور اس کے عاشق کو قتل کا خاطی مانتے ہوئے متوفی کی بیوی رمن دیپ کو پھانسی اور اس کے عاشق گروپتی عرف بٹو کوعمر قید کی سزا سنائی ہے اور دونوں پر مالی جرمانہ بھی لگایا ہے۔شاہجہاں پور کے تھانہ بانڈا علاقے کے بسنتا پور گاؤں میں یکم ستمبر 2016 کو اس کے فارم ہاوس میں این آر آئی سکھ جیت سنگھ کی خون سے لت پت لاش ملی تھی۔ اس کے علاوہ دوپالتو کتوں کو بھی زہر دے کر مارا گیا تھا۔ پولیس نے این آر آئی کے قتل کے الزام میں اس کی غیرملکی بیوی رمن دیپ کور اور اس کے عاشق گروپریت عرف بٹو کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا تھا۔متوفی این آئی سکھ جیت سنگھ اور اس کی بیوی رمن دیپ کور برطانوی شہری تھے۔ بیوی کا برطانیہ کے ہی گروپریت عرف بٹو سے معاشقہ چل رہا تھا۔ جس کے بعد سازش کے تحت بیوی نے اپنے شوہر کو برطانیہ سے انڈیا لاکر اس کا قتل کردیا تھا۔سرکاری وکیل شری پال شرما نے ہفتہ کو بتایا کہ تھانہ بنڈا پولیس نے رمن دیپ اور گروپریت عرف بٹو کے خلاف چارج شیٹ عدالت میں پیش کئے تھے۔ اس مقدمے میں عدالت کے سامنے 16گواہوں نے رمن دیپ اور گروپریت عرف بٹو کے خلاف گواہی دی تھی۔ جمعرات کو عدالت نے دونوں کو خاطی قرار دیتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ہفتہ کو اڈیشنل سیشن جج پنکج کمار شریواستو نے عدالت میں فیصلہ سناتے ہوئے متوفی این آر آئی سکھ جیت سنگھ کی بیوی رمن دیپ کو پھانسی کی سزا سنانے کے ساتھ 05لاکھ روپئے مالی جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ وہیں اس کے عاشق گروپریت عرف بٹو کو عمر قید کی سزا اوعر 03لاکھ روپئے مالی جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا