تنویر پونچھی
پونچھ// تحصیل مینڈھر کے سابق ممبر لیجسلیٹو اسمبلی جاوید احمد رانا کے فرزند اور نوجوان نیشنل کانفرنس لیڈر ذیشان رانا نے آج ایک وفد کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے ملاقات کر کے مینڈھر تحصیل میں عوام کو درپیش مشکلات سے روشناس کرایا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے ملاقات کے بعد انہوں نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ تحصیل مینڈھر میں سڑکوں کی حالت انتہائی خستہ ہے اور سڑکیں چلنے کے قابل نہیں ہیں جب کہ پانی کی بھی سپلائی اس قدر ناقص ہے کہ عوام بہت پریشان رہتے ہیں جبکہ بجلی کا بھی حال یہ ہے کہ تھوڑی سی ہوا چلنے پر بجلی بھی ہوا ہو جاتی ہے اور لوگوں کو اندھیرے میں راتیں گزارنی پڑتی ہیں ان کے تمام مسائل کا جائزہ لینے کے بعد ان کو بہت جلد حل کر دیا جاۓ گا۔