شام کے مغربی صوبے حمص میں دھماکہ

0
0

دمشق، 9 اگست (یو این آئی) شام کے صوبہ حمص کے مشرقی علاقے الشعیرات علاقے میں جمعرات کی شب مسلسل دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ یہ اطلاع سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے دی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ دھماکے اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں الشعیرات ملٹری ایئرپورٹ کے قریب الحمرات رجمنٹ میں اسلحے کے ذخیرے کے ایک ڈپو کو نشانہ بناتے ہوئے ہوئے۔

شام کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجکر 55 منٹ پر (1755 جی ایم ٹی) اسرائیلی فوج نے شمالی لبنان سے ایک فضائی حملہ کیا، جس میں وسطی علاقے میں کئی فوجی مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔

بیان کے مطابق حملے میں چار فوجی زخمی اور کچھ طبعی نقصان ہوا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا