ےو اےن اےن
ممبئی//بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا کہ ہے کہ شادی اور فیمنزم کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق پریانکا چوپڑا جو ان دنوں امریکی گلوکار نک جونس سے تعلقات کے حوالے سے خبروں میں ہیں۔انہوں نے امریکی گلوکار سے تعلقات اور جلد ہی ان سے منگنی کی خبروں کی باتیں سامنے آنے کے بعد پہلی بار اپنی شادی کے حوالے سے کھل کر بات کی ہے۔اگرچہ 35 سالہ پریانکا چوپڑا اس سے قبل بھی شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کر چکی ہیں کہ وہ جلد سے جلد شادی کرکے ڈھیر سارے بچے پیدا کرنا چاہتی ہیں۔اداکارہ نے ماضی میں محبت اور فیمنزم کے حوالے سے بھی کھل کر بات کی ہے اور انہوں نے کبھی بھی محبت کو شادی اور شادی کو فیمنزم سے جوڑنے کی بات نہیں کی۔اب انہوں نے ایک بار پھر محبت، شادی اور فیمنزم کے حوالے سے اپنے خیالات اور خواہشات کا کھل کر اظہار کیا ہے۔ پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ شادی سے عورت کی حیثیت میں کوئی فرق نہیں پڑتا اور نہ ہی شادی سے کوئی خاتون چھوٹی یا بڑی ہوجاتی ہے۔پگی چوپس کے مطابق انہیں شادی جیسے رشتے اور رسم سے بے حد لگا ﺅ ہے اور کئی معاملات کو سامنے رکھنے کے بعد اس بات کی حامی ہیں کہ انسان کو جلد سے جلد شادی کرنی چاہیے۔