سےاحتی مقام مانسبل مےں بم دھماکہ درجنوں افراد مضروب،پولےس نے کی تحقےقات شروع

0
0

مختار احمد

گاندربلضلع گاندربل مےں موجود سےاحتی مقام مانسبل مےں عےد کے اگلے دن بم کے اےک دھماکے مےں اےک درجن کے قرےب افراد زخمی ۔پولےس نے معاملے کی نسبت سے اےک معاملہ درج کر کے تحقےقات شروع کر دی ہے ۔اطلاعات کے مطابق مشہور سےاحتی مقام مانسبل جہاں اےک خوبصورت جھےل بھی موجود ہے ہر سال عےد کے موقعے پر وادی کے کئی علاقوں سے سےر و تفرےح کے لئے مقامی سےلانےوں کا رش لگ جاتا ہے جو ےہاں پر موجود قدرتی حسن سے لطف اندوز ہو جاتے ہےں ۔امسال عےد کے اگلے دن 17جون کو جب ےہاں پر لوگ تمام غموں کو بھلا کر عےد کی خوشےاں منانے مےں مشغول تھے کہ اچانک پارک مےں رکھے گئے اےک کوڑے دان مےں اےک بلاسٹ ہوا جس کی وجہ سے کوڑے دان کے آس پاس موجود لوگ وہی خون مےں لت پت گر گئے اور سےا حتی مقام پر افرا تفری کا ماحول پےدا ہو الوگ محفوظ مقامات کی طرف بھاگنے لگے تاہم وہاں پر موجود لوگوں نے دھماکے سے ہوئے زخمی لوگوں کو اٹھا کر اُن کو نزدےکی اسپتال لے گئے جہاں سے اُن کو جے وی سے ۔سکمےز اور بون اےنڈ جوئےنٹ اسپتال منقل کےا گےا زخمی ہوئے افراد کی شناخت پٹن کے برہان سےد شاہ ، محمد ےٰسےن شاہ ،جنےد نبی شاہ، صفاپورہ کے محمد ےوسف وانی ، عظمیٰ منظور، کثرن گاندربل کی ےاسمےنہ بانو،واکورہ کے ارشاد احمد حجام ،سجاد احمد گنائی ، عامر احمد حجام، سوپور کے پروےز احمد ڈار ،پروےز نبی شاہ اور اےک پولےس اہلکار لار گاندربل کے ہلال احمد کوچھے بلٹ نمبر 99gblکے بطور ہوئی ہے ۔ تاہم بتاےا جارہا ہے تمام زخمےوں کی حالت ٹھےک ہے جن مےں سے اکثر اسپتالوں سے رخصت ہوگئے ہےں ۔ پولےس نے اس حوالے سے اےک کےس درج کر کے تحقےقات شروع کر دی ہے پولےس ذراےع کے مطابق ابتدائی تحقےقات سے پتہ چلا ہے کہ دھماکے مےں Gelatinکا مادہ استعمال کےا گےا ہے جو اکثر پتھر کے کھانوں مےں بلاسٹےنگ مےں استعمال کےا جاتا ہے پو لےس ذرائع کے مطابق ےہ کچھ شرارت پسندوں کی کارستانی ہے جو علاقے مےں کشدگی پےدا کر نے کے درپے ہےں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا