مٹی کا دیا مٹی کے ساتھ تعلق کی علامت اور رہنمائی کا ذریعہ ہیں :پروفیسر سنجیو جین
لازوال ڈیسک
جموں؍؍آزادی کے مہینے میں میری مٹی میرا دیش جموں کی سنٹرل یونیورسٹی میں آج مٹی کو نمن ویروں کا وندن کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز کیا گیا ہے۔ واضح رہے مادر وطن کی مٹیکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے سی یو جے کئی تقریبات کا اہتمام کرے گا۔وہیں مہینوں تک چلنے والے پروگراموں میں پنچ پران عہد، وسودھا وندنا، ویروں کی وندنا، ثقافتی پروگرام، پرچم کشائی، راشٹریہ گان اور نامور اسکالرز کے لیکچرز شامل ہوں گے۔آج، روایتی چراغ کے ساتھ تقریبات کا افتتاح، پروفیسر سنجیو جین، وائس چانسلر، سینٹرل یونیورسٹی آف جموں اور روی کانت بابو، ڈی ڈی جی، آکاشوانی جموں نے کیا۔اس موقع پرپروفیسر جین نے روایتی چک (کمہار کا پہیہ) پر مٹی کا دیا بنایا اور اس کے بعد یونیورسٹی کے فیکلٹی، عملہ اور طلباء نے شرکت کی۔وہیںاپنے افتتاحی خطبے میں وائس چانسلر پروفیسر جین نے کہا کہ یہ مٹی کا دیا مٹی کے ساتھ تعلق کی علامت اور رہنمائی کا ذریعہ ہیں جو ہمارے آزادی پسندوں نے ہمیں عطا کیا ہے۔ اس کے بعد آکاشوانی جموں کے اشتراک سے لوک سنگیت اتسو کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈوگری، کشمیری، ہماچلی اور پنجابی کے علاقائی گیت فنکاروں کے ذریعے حب الوطنی اور ویروں کے لیے لگن کے ذائقے کے ساتھ پیش کیے گئے۔