سی سی آئی جموں کے وفد نے کمشنرسیکرٹری انڈسٹریز اینڈ کامرس ڈیپارٹمنٹ سے ملاقات کی

0
0

صنعت و تجارت سے متعلق کئی اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا ایک وفد جس کی قیادت اس کے صدر ارون گپتا کر رہے تھے ،نے کمشنر/ سیکرٹری صنعت و تجارت محکمہ سے ملاقات کی اور انہیں صنعتی اکائیوں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔اس موقع پرکمشنر سیکرٹری صنعت و تجارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ارون گپتا نے کہا کہ جموں و کشمیر ملک کے آخری سرے پر ہے اور عسکریت پسندی اور سرحد پار دہشت گردی سے متاثر ہے جس کی وجہ سے ہماری صنعت کو اعلی ان پٹ لاگت اور پیداوار کی زیادہ لاگت برداشت کرنی پڑتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم درخواست کرتے ہیں کہ صنعت کو ہینڈ ہولڈنگ اور ہیلنگ ٹچ فراہم کرنے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے ان یونٹ ہولڈرز کو عارضی رجسٹریشن کے فائدے کی میعاد میں توسیع کا مطالبہ کیا جو سڑک کے رابطے، بجلی کی فراہمی اور پانی کی فراہمی کی عدم دستیابی کی وجہ سے مقررہ وقت میں پیداوار شروع نہیں کر سکے جس کی وجہ سے وہ مالی مدد حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اس موقع پر وفد نے صنعت و تجارت سے متعلق کئی اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔وہیں کمشنر سیکریٹری وکرم جیت سنگھ نے کہا کہ موجودہ یونٹ ہولڈرز کو حکومت کی پالیسی کے مطابق ٹرن اوور مراعات فراہم کی جائیں گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا