سری نگر، //سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی ) نے ’آئی ایم آر ڈی ‘ میں تعینات جونیئر اسسٹنٹ کو سائل سے تین ہزار روپیہ کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔
سی بی آئی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ انسٹی چیوٹ آف مینجمنٹ ، ایڈ منسٹریشن اینڈ رولر ڈیلوپمنٹ سری نگر میں تعینات جونیئر اسسٹنٹ کے خلاف شکایت موصول ہونے کے بعد سی بی آئی نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔
انہوں نے بتایا کہ سی بی آئی نے جال بچھایا جس دوران جونیئر اسسٹنٹ کو شکایت کنندہ سے تین ہزار روپیہ کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھر دبوچ کر اسے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا۔
سی بی آئی کے مطابق رشوت خور سرکاری ملازم کے گھر کی تلاشی بھی لی گئی اور وہاں سے قابل اعتراض کاغذات برآمد کرکے ضبط کئے گئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ راشی ملازم کو سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں بھی پیش کیا گیا ۔