یواین آئی
جے پور؍؍کرکٹ اکیڈمی آف پٹھان (سي اے پی) جدید کوچنگ تکنیک کے ذریعے جے پور میں نوجوان کرکٹ کھلاڑی تیار کرے گی۔ سي اے پي نے گجرات، پنجاب، مہاراشٹر، آندھرا پردیش، اتراکھنڈ، اور اتر پردیش کے مختلف شہروں میں اکیڈمی کی توسیع کے لیے اپنے شراکت داروں کے ساتھ ڈھائی کروڑ روپے کا شراکت کا وعدہ کیا ہے ۔ عرفان اور یوسف پٹھان برادران کے ساتھ قابل افراد نے تین سال پہلے سي اے پي کی شروعات کی تھی۔اکیڈمی کے افتتاح کے موقع پر عرفان پٹھان نے ہفتہ کو یہاں صحافیوں کو بتایا کہ سي اے پي فی الحال دہلی، نوئیڈا، رانچی، لدھیانہ، کوٹہ، پٹنہ، بنگلور، راجکوٹ، منی پور، حصار، موربی ، اکولو، پورٹ بلیئر اور لوناواڑا میں صلاحیتوں کو تراشنے میں مصروف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اکیڈمی میں 40 بچوں سے زیادہ تعداد کو نہیں لیا جائے گا تاکہ اچھی تربیت دی جا سکے ۔پٹھان نے بتایا کہ اکیڈمی بچوں کو کھیل کے ساتھ ساتھ ان لوگوں کے لئے کوچنگ بھی فراہم کرتی ہے جس میں کھیل کی تکنیک کو سمجھنے کیلئے کوچ بننے کی خواہش رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ اکیڈمی کی توجہ غذائیت، نفسیات اور طالب علموں کی مجموعی جسمانی نشوونما پر مرکوز ہے ۔سي اے پي کے منیجر ڈائریکٹر ھرمیت واسدیو نے بتایا کہ ہمارا منصوبہ ٹائیر دو اور ٹائیر تین شہروں تک اپنی توسیع کرنے کا ہے تاکہ تمام پروفیشنل کرکٹرز بھی عالمی تربیت کی بنیادی خصوصیات کا فائدہ اٹھا سکیں۔