کہاغلط تصدیق سے نہ صرف لوگوں کی سرمایہ کاری ڈوب جاتی ہے بلکہ لاکھوں گھروں کے خواب بھی ٹوٹ جاتے ہیں
یواین آئی
نئی دہلی؍؍صدر دروپدی مرمو نے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا (آئی سی اے آئی) کو نہ صرف وقت کے ساتھ ہم آہنگ رہنے بلکہ پیشہ میں صحیح اور اخلاقی طریقوں کو نافذ کرنے کے لئے تکنیکی اختراعات کو اپنانے کی جوش و خروش سے کوشش کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے آجکہا کہ سی اے پیشے میں سرٹیفیکیشن کی بہت ضرورت ہے۔یہاں انسٹی ٹیوٹ کے 75 ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ملک کے بڑے اور چھوٹے سرمایہ کار سی اے کے دستخطوں اور سرٹیفکیٹس کو دیکھ کر اپنی سرمایہ کاری کا فیصلہ کرتے ہیں۔ غلط تصدیق سے نہ صرف لوگوں کی سرمایہ کاری ڈوب جاتی ہے بلکہ لاکھوں گھروں کے خواب بھی ٹوٹ جاتے ہیں۔ اس لیے سی اے کے پیشے میں صداقت کی بہت ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ادارے نے یو ڈی آئی این کے ذریعے اپنی اسناد کو برقرار رکھنے کی شروعات کی ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے آپ سب کے ساتھ جڑ کر بہت خوشی ہورہی ہے۔ یہ نہ صرف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کمیونٹی کے لیے بلکہ ملک میں اکاؤنٹنگ اور آڈیٹنگ کے پورے پیشے کے لیے ایک خاص دن ہے۔ آج، جب آئی سی اے آئی کا یوم تاسیس منایا جا رہا ہے، میں واضح طورپر آپ سب کو کاروباری شعبے کو ایک ایسے مقام پر لے جانے کی ضرورت ہے جس سے معیشت اور ملک دونوں کو فائدہ ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں ساڑھے تین لاکھ سے زائد چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس ہیں۔ اس وقت امتحان پاس کرنے والے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس میں خواتین کی تعداد تقریباً 42 فیصد ہے۔ آئی سی اے آئی کو نہ صرف وقت کے ساتھ ہم آہنگ رہنے بلکہ اس کاروبار میں صحیح اور اخلاقی طریقوں کو متعارف کرانے کے لیے تکنیکی اختراعات کو جوش و خروش سے اپنانے کی کوشش کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آج جب ملک ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کی سربراہ کے طور پر جی 20 کی میزبانی کر رہا ہے، آئی سی اے آئی کو دنیا کے بہترین اصولوں اور طریقوں کو اپنانا چاہیے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ اس ادارے کے ممبران اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھائیں گے اور سی اے کا پیشہ معاشی نظم و نسق کے ایک ستون کے طور پر دیکھا جائے گا۔ اس موقع پر انسٹی ٹیوٹ کے صدر انکت سنیل تلاٹی، نائب صدر رنجیت کمار اگروال اور سکریٹری جئے کمار بترا بھی موجود تھے۔