طلباء کو فراہم کی جانے والی مختلف سہولیات کا معائنہ کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ چیئرمین سی ای سی، ایل اے ایچ ڈی سی کرگل، ڈاکٹر محمد جعفر اخون نے آج کرگل بوائز ہاسٹل جموں کا دورہ کیا تاکہ جموں میں زیر تعلیم طلباء کے مسائل اور مطالبات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر، ALSWAJ کے اراکین نے جموں و کشمیر کے مختلف کالجوں اور یونیورسٹیوں میں طلباء کو درپیش داخلے کے چیلنجوں اور ALSWAJ کو مالی مدد کے لیے روشنی ڈالی۔سی ای سی نے طلباء کو فراہم کی جانے والی مختلف سہولیات کا معائنہ کیا۔وہیںطلباء نے سی ای سی کو پانی کے رساؤ، لائبریری میں ایئر کنڈیشنر کی ضرورت، ہنگامی طبی امداد، منی ایمبولینس میں ایمرجنسی کٹس کی تنصیب، سری نگر میں زیر تعلیم طلباء کی اسکالرشپ کی تصدیق، کرگل بوائز ہاسٹل کی تزئین و آرائش کے بارے میں آگاہ کیا اور کارگل گرلز ہاسٹل میں سفری سہولیات کا مطالبہ کیا۔ تاہم صبر آزما سماعت کے بعد، سی ای سی نے طلباء کی طرف سے اٹھائے گئے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ کرگل بوائز ہاسٹل کی تزئین و آرائش کے لیے ایک تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ تیار کریں۔