سی ای سی ڈاکٹر جعفر نے ضلع ہسپتال کرگل میں صحت کی سہولیات کا معائنہ کیا

0
0

مریضوں سے کی بات اور ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا
لازوال ڈیسک
کرگل؍؍ چیئرمین/چیف ایگزیکٹیو کونسلر، ایل اے ایچ ڈی سی، کرگل، ڈاکٹر محمد جعفر اخون نے آج مریضوں کے لیے صحت کی سہولیات کا معائنہ کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال کرگل کا دورہ کیا۔اس موقع پرسی ای سی کو بتایا گیا کہ 128 سلائس سی ٹی سکین مشین کی تنصیب کا بنیادی کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ باقی کام زیر تکمیل ہے۔وہیںسی ای سی ڈاکٹر جعفر نے چیف میڈیکل آفیسر، کرگل کو ہدایت دی کہ وہ سی ٹی سکین مشین کو ایل جی لداخ بریگیڈیئر (ڈاکٹر) بی ڈی مشرا کے افتتاح کے لیے تیار رکھیں۔دریںا ثناء سی ای سی کو بتایا گیا کہ باقی کام کے لیے کمپنی سے درخواست انجینئرز کو بلایا جائے گا۔ انہیں یہ بھی بتایا گیا کہ انتہائی نگہداشت یونٹ اور ماڈیولر آپریشن تھیٹر مریضوں کے لیے خدمات فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔سی ای سی نے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی کہ ہسپتال کے موجودہ بستروں کی تعداد کو 300 بستروں تک بڑھانے کے جواز کے ساتھ تفصیلی تجویز تیار کی جائے اور اس کے مطابق عملے کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے مریضوں سے بھی بات چیت کی اور ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا