سی ای سی ڈاکٹر جعفر نے خاؤس، تیسورو میں آگ سے متاثرہ خاندان سے ملاقات کی

0
0

50,000 روپے کی فوری امداد کے ساتھ ساتھ چھ ماہ کے مفت راشن کا اعلان کیا
لازوال ڈیسک
کرگل؍؍ چیئرمین/چیف ایگزیکٹیو کونسلر، ایل اے ایچ ڈی سی، کرگل، ڈاکٹر محمد جعفر اخون نے آج تیسورو کے کائوس گاؤں میں آتشزدگی کے واقعہ سے متاثرہ خاندان سے ملاقات کی۔سی ای سی نے لواحقین سے بات چیت کی اور آگ لگنے سے گھر کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لیا۔ وہیں مقامی عوام نے موصوف کو بتایاکہ آگ لگنے سے مکان مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔۔اس موقع پرسی ای سی ڈاکٹر جعفر نے متاثرین کو 50,000 روپے کی فوری امداد کے ساتھ ساتھ چھ ماہ کے مفت راشن کا اعلان کیا۔انہوں نے اشیائے ضروریہ کی فوری فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ سی ای سی نے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کو جلد از جلد نقصان کا تخمینہ لگانے کی بھی ہدایت کی۔سی ای سی ڈاکٹر جعفر نے کہا کہ محکمہ پی ایچ ای کو پینے کے پانی کی سہولیات سے متعلق مسائل کو حل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ بلاک یا سب ڈویژنل سطح پر آگ بجھانے والے آلات کی مانگ کے جواب میں، یہ معاملہ لیفٹیننٹ گورنر لداخ کی توجہ میں لایا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا