سی ای او راجوری نے زون نوشہرہ اور ڈنڈیسر کے اسکولوں کا اچانک دورہ کیا

0
0

طلباءکے ساتھ بات چیت کی،اساتذہ کو ہدایات جاری کیں

لازوال ڈیسک
راجوری ضلع راجوری کے چیف ایجوکیشن آفیسربشامبر داس نے زون نوشہرہ اور ڈنڈیسر کے کئی اسکولوں کے اچانک معائنہ کے ساتھ اپنے باقاعدہ فیلڈ وزٹ کو جاری رکھا۔ اس دوران موصوف نے گرلز مڈل سکول دبڑ پوٹھا، گورنمنٹ ہائی سکول دبڑ پوٹھہ، پرائمری سکول شاہ جمال، مڈل سکول جلالی گڑھا، اور گورنمنٹ ہائی سکول گگروٹ کا معائنہ کیا۔یاد رہے یہ معائنہ ضلع میں اسکولوں کی تعلیمی کارکردگی کی نگرانی اور اسے بڑھانے کے لیے ان کی جاری کوششوں کا حصہ تھے۔

https://schedujammu.nic.in/Ceos.HTML
اپنے دوروں کے دوران سی ای او نے طلباءکی بنیادی سیکھنے اور سمجھنے کی مہارتوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اسکولوں کی تعلیمی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے طلباءکی نوٹ بک کا معائنہ کیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ اساتذہ باقاعدگی سے چیک کر رہے ہیں اور فیڈ بیک فراہم کر رہے ہیں۔ موصوف طلباءاور عملے کے ارکان کے ساتھ براہ راست بات چیت میں مصروف رہے، وقت کی پابندی اور تعلیمی عمل میں فعال شرکت کی اہمیت پر زور دیا۔
سی ای او راجوری نے اسکولوں میں مڈ ڈے میل (ایم ڈی ایم) پروگرام کا بھی معائنہ کیا، اسکول کے سربراہوں کو ہدایت دی کہ وہ مقررہ مینو پر سختی سے عمل کریں اور طلباءکو متوازن غذا فراہم کریں۔ سی ای او نے طلباءکی جسمانی اور علمی نشوونما میں مدد کے لیے غذائیت سے بھرپور کھانے کی پیشکش کی اہمیت پر زور دیا، جو ان کے خیال میں ان کے سیکھنے کے نتائج کو بڑھانے کے لیے اہم ہے۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا