سی ایم او ڈوڈہ ڈاکٹر اوم کمار نے صحت مراکز کا اچانک دورہ کیا

0
0

صحت کے عملے اور علاقے کے مقامی لوگوں سے بات چیت کی
لازوال ڈیسک
ڈوڈہ؍؍مناسب کام کے کلچر، باقاعدگی اور وقت کی پابندی کو برقرار رکھتے ہوئے، چیف میڈیکل آفیسر ڈوڈہ ڈاکٹر اوم کمار نے میڈیکل بلاک بھدرواہ، ضلع ڈوڈہ میں واقع کئی مراکز صحت کا اچانک دورہ کیا۔وہیںسی ایم او ڈوڈہ نے اے اے ایم پی ایچ سی چنتا، پی ایچ سی سرتینگل، ایس سی بستی اور ایس سی نلتھی کا اچانک دورہ کیا تاکہ صحت کے مراکز کی دستیابی، کام کاج اور کمیونٹی کو فراہم کی جانے والی خدمات کا جائزہ لیا۔اپنے دورے کے دوران، سی ایم او نے صحت کے مراکز کے تمام حصوں کا مکمل جائزہ لیا۔
صحت کے عملے اور علاقے کے مقامی لوگوں سے بات چیت کی اور ان کے کام کاج کے بارے میں براہ راست رائے لی۔وہیںڈیوٹی پر موجود ہیلتھ عملہ کے ساتھ بات چیت کے دوران سی ایم او ڈوڈا نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ وضع کردہ روسٹر کے مطابق اپنی ڈیوٹی انجام دینے کے ساتھ ساتھ انتہائی لگن اور بڑے جوش کے ساتھ فرائض انجام دیں تاکہ علاقے کے مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔
سی ایم او نے صحت کے اہلکاروں کی حاضری اور ادویات کے روزانہ اسٹاک رجسٹر سمیت ان سے متعلق دیگر متعلقہ ریکارڈ بھی چیک کیا۔سی ایم او نے متعلقہ بلاک میڈیکل آفیسر کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے تمام پیریفرل ہیلتھ سنٹرز کے کام کاج کی ذاتی طور پر نگرانی کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ مریضوں کو صحت کی تمام سہولیات مہیا کی جائیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا