ہسپتال کے بنیادی ڈھانچے اور مریضوں کی دیکھ بھال کے طریقہ کار کا لیا جائزہ
لازوال ڈیسک
ڈوڈہ؍؍ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ ایس ہرویندر سنگھ (آئی اے ایس) کی ہدایت پر چیف میڈیکل آفیسر ڈوڈہ ڈاکٹر اوم کمار نے ہفتہ کو گورنمنٹ کمیونٹی ہیلتھ سنٹر ٹھاٹھری کا دورہ کیا تاکہ کمیونٹی کو فراہم کی جانے والی صحت کی خدمات اور سہولیات کا جائزہ لیا جا سکے۔واضح رہے یہ دورہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی پورے خطے میں صحت کی دیکھ بھال کے معیارات کی نگرانی اور بہتری کے لیے جاری کوششوں کا ایک حصہ تھا۔
سی ایم او ڈوڈہ نے سی ایچ سی ٹھاٹھری کے مختلف حصوں/ یونٹس کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد ہسپتال کے بنیادی ڈھانچے، مریضوں کی دیکھ بھال کے طریقہ کار اور صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی کے مجموعی نظام کے بارے میں خود آگاہی حاصل کرنا تھا۔
اس دورے کے دوران، سی ایم او ڈوڈہ نے ہسپتال انتظامیہ، طبی اور پیرا میڈیکل سٹاف کے ساتھ بات چیت کی جس میں انہیں ہسپتال کے کام کاج میں کچھ خامیاں نظر آئیں جن پر انہوں نے صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی میں مسلسل بہتری کی اہمیت پر زور دیا۔دورے کے دوران پائے جانے والے تضادات پر سی ایم او نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک تفصیلی رپورٹ تیار کی جائے گی جسے ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ اور اعلیٰ حکام کے ساتھ مزید اٹھایا جائے گا تاکہ مریضوں کی بہتر نگہداشت کی بہتری کے لیے چیزوں کو بہتر بنایا جا سکے۔