سی ایس آر کے تحت این ایچ پی سی کی سرگرمیاں جاری

0
0

سیوا -II پاور اسٹیشن نے نئے تعمیر شدہ ٹی بی اور خواتین وارڈ کو وقف کیا
لازوال ڈیسک
کٹھوعہ؍؍مدن لال شرما، جنرل منیجر انچارج سیوا IIپاور اسٹیشن نے سی ایچ سی بنی میں نو تعمیر شدہ ٹی بی اور خواتین وارڈ کو این ایچ پی سی کے سی ایس آر کے تحت عوام کے نام وقف کیا جہاں این ایچ پی سی کے کئی اعلیٰ عہدیدار موجود تھے ۔اس دوران بلاک میڈیکل آفیسر بنی کے ساتھ ڈاکٹروں اور عملے کے اراکین کی موجودگی میں یہ وارڈ لوگوں کو وقف کیا گیا۔
واضح رہے نئے تعمیر ہونے والے ٹی بی اور زنانہ وارڈ کی لاگت تقریباً 37 لاکھ ہے۔ اس موقع پر مدن لال شرما جنرل منیجر انچارج نے اجتماع سے خطاب کیا اور مقامی آبادی کو اس نو تعمیر شدہ ٹی بی اور خواتین وارڈ کے فائدے کی وضاحت کی۔انہوں نے کہاکہ یہ نو تعمیر شدہ وارڈ بنی اور آس پاس کے تقریباً 60000 لوگوں کے لیے مستفید ہوگا۔اس موقع پر ڈاکٹر دیو راج مشرا بلاک میڈیکل آفیسر بنی نے این ایچ پی سی اور مدن لال شرما جی ایم انچارج اور سیوا -II پاور اسٹیشن کے دیگر سینئر افسران کا شکریہ ادا کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا