تنقیدی انداز میں سوچیں اور دیسی نقطہ نظر کا استعمال کرتے ہوئے سائنس سے لطف اندوز ہوں: ڈاکٹر زبیر احمد
لازوال ڈیسک
جموں؍؍سی ایس آئی آر -انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹیگریٹیو میڈیسن، جموں نے آئی آئی ایس ایف کے مرکزی پروگرام کے پیش خیمہ کے طور پر آئی آئی ایس ٹی آؤٹ ریچ پروگرام کا انعقاد کیا۔واضح رہے انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹیول 2023 کے 9 ویں ایڈیشن کی تقریبات، ایک سالانہ تقریب جس کا اہتمام سائنس اور ٹیکنالوجی سے متعلق وزارتوں اور حکومت ہند کے محکموں، سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل اور وجننا بھارتی (وبھا) نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔اس پروگرام میں جموں خطہ کے مختلف اسکولوں کے اساتذہ کے ساتھ 700 طلباء نے شرکت کی۔وہیںڈاکٹر زبیر احمد، ڈائرکٹر، سی ایس آئی آر-آئی آئی آئی ایم نے طلباء کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ تنقیدی انداز میں سوچیں اور دیسی طریقے سے سائنس سے لطف اندوز ہوں۔ انہوں نے طلباء کوآئی آئی ایس ایف میں بڑی تعداد میں شرکت کرنے پر آمادہ کیا، اور سائنسی جستجو کو آگے بڑھانے میں طلباء کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے سی ایس آئی آر-آئی آئی آئی ایم کی طرف سے کی جانے والی طالب علم/سوسائٹی سے متعلق دیگر سرگرمیوں کا بھی ذکر کیا۔ ڈائرکٹر نے طلباء کو ‘وِکِسِت بھارت @2047 پورٹل کے ذریعے جڑنے اور اپنے اختراعی خیالات کو شیئر کرنے کے لیے بھی مطلع کیا۔وہیں VIBHAکے مہمان، پروفیسر پونیش ابرول، نائب صدر اور ایچ او ڈی شعبہ کمپیوٹر سائنس، جموں یونیورسٹی نے طلباء سے بات کرتے ہوئے آئی آئی ایس ایف -2023 کے دوران منعقد ہونے والے مختلف پروگراموں کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دی۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اس تقریب میں بڑی تعداد میں شرکت کریں اور سائنس کے مستقبل سے جڑے رہیں۔