سی آر پی ایف کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے نیہا لہوترا کی مختصر فلم’پلوامہ‘

0
0

بی جے پی کے ریاستی صدر رویندر رینا نے ریلیز کی،وطن کے بہادروں کو خراج عقیدت پیش کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍بی جے پی کے ریاستی صدر رویندر رینا نے بدھ کے روز 2019 میں پلوامہ حملے کے سی آر پی ایف کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے وقف ایک مختصر فلم’پلوامہ‘ جاری کی۔جموں سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ اور ہدایت کار نیہا لہوترا کی ہدایت کاری اور پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی ایک نئے شادی شدہ جوڑے کے گرد گھومتی ہے۔ کشمیر کی طرف جانے والے قافلے میں شامل سی آر پی ایف جوان پر 2019 میں اس وقت حملہ کیا گیا تھا جب اس کی بیوی 14 فروری کو اپنا پہلا ویلنٹائن ڈے منانے کا منصوبہ بنا رہی تھی۔
واضح رہے یہ فلم، نیہا لہوترا کے یوٹیوب چینل پر یہاں دستیاب ہے۔اس موقع پررویندر رینا نے شہداء کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس فلم نے ہمیں اپنے سی آر پی ایف جوانوں پر پاکستان کے زیر اہتمام دہشت گرد تنظیم کے وحشیانہ حملے کے بارے میں یاد دلایا ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ہم فوجیوں کو اپنی مخلصانہ خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان کے اہل خانہ کو یقین دلاتے ہیں کہ پورا ملک ان کے ساتھ کھڑا ہے۔
انہوں نے نیہا لہوترا کی اس مختصر فلم کو بنانے میں ان کی بے لوث کوششوں کی بھی تعریف کی، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ انہوں نے نہ صرف سی آر پی ایف کے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا بلکہ نوجوانوں کے لیے اپنے اپنے شعبوں میں ملک کی تعمیر میں حصہ ڈالنے کے لیے ایک مثال قائم کی۔وہیںفلم کو آڈیٹوریم میں موجود لوگوں کی جانب سے خوب داد ملی۔
اس موقع پرنیہا لاہوترا نے کہا کہ اس واقعے نے مجھے بہت متاثر کیا اور اس فلم کے ذریعے میں نے ان خواتین کے حصے کو پیش کرنے کی کوشش کی جن کی زندگی اس واقعے سے متاثر ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ فلم ان شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کا طریقہ ہے جنہوں نے ملک کے لیے عظیم قربانیاں دیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا