سیکریٹری سماجی بہبود شیتل نندا نے احاطہ وقار چھانہ پورہ کا دورہ کیا

0
0

بزرگ شہریوں کے لیے متعلقہ محکمہ کی طرف سے ہر ممکن امداد کا یقین دلایا
غلام قادر بیدار
بڈگام کمشنر سیکریٹری محکمہ سماجی بہبود شیتل نندا نے آج احاطہ وقار چھانہ پورہ کا دورہ کرنے کے دوران بزرگ شہریوں کیلیے دستیاب سہولیات کا باریک بینی سے جایزہ لیا۔ احاط وقار چھانہ پورہ بزرگ شہریوں کی دیکھ ریکھ اور ان کو تفریحی سہولیات دستیاب رکھنے کے لئے بہترین مرکز کی حیثیت سے کام کررہاہے۔یہ مرکز سال 2019 میں جموں و کشمیر کی سابقہ چیف جسٹس گیتا متل کے ہاتھ سے قائیم کیا گیا تھا۔ اس موقعے پراحاطہ وقار کے چیرمین عبدلغنی پرے نے کمشنر سیکریٹری کو دستیاب سہولیات کے متعلق تفاصیل پیش کی جو بزرگ شہریوں کیلیے مرکز میں دستیاب رکھی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی طرف سے مرکز میں سینئر فیزیو تھراپسٹ ڈاکٹر لیلیٰ سلطان اور ایک گائریٹرک ڈاکٹر کو مستقل بنیادوں پر تعینات کیا گیا ہے جو بزرگ شہریوں کے ہیلتھ چیک اپ اور علاج و معالجے پر معمور ہیں۔ اس کے علاوہ بزرگ شریوں کو لائبریری کی سہولیات اور ڈیلسا کی طرف سے قانونی امداد بھی فراہم کی جاتی ہے۔وہیں احاطہ وقار کے سینئر ارکان انجینئر خضر محمد تراگ اور قاضی عبدلرشید نے شیتل نندا سے احاطہ وقار کو مزید فعال بنانے کیلئے فوری ضرورت کی نوعیت کا کچھ سازو سامان فراہم کرنے کی استدعا کی۔جسکے بعدشیتل نندا نے یقین دلایا کہ محکمہ سماجی بہبود کی طرف سے بزرگ شہریوں کی سہولیات کے لیے ہر ممکن امداد فراہم کی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا