سیکرٹری محنت و روزگار نے لیبر ٹریڈ یونینزنے کے نمائندوں سے ملاقات کی

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍سیکرٹری محنت وروزگار ریحانہ بتول سے مختلف ٹریڈ لیبر یونیوں کے صدور اور نمائندوں نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔کشمیر کی مزدور یونینوں کے نمائندوں نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں شرکت کی۔ جموں و کشمیر کے مختلف شعبوں میں کام کرنے والے مزدوروں کو درپیش چیلنجوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ میں سی اِی اواور سیکرٹری جے کے بی اینڈ او سی ڈبلیو ڈبلیو بی منیر الاسلام ، لیبر کمشنر جموںوکشمیر عبدالرشید وار اور محکمہ دیگر اعلیٰ اَفسران نے شرکت کی۔ میٹنگ میں یونینوں کے صدور ، جنرل سیکرٹریوں اور دیگر نمائندوں نے شرکت کی اور اوراَپنے خیالا ت کا اِظہار کیا۔میٹنگ سے گفتگو کرتے ہوئے ریحانہ بتول نے کہا کہ مزدور جموںوکشمیر یوٹی سمیت ہمارے ملک کی معاشی ترقی کا ایک لازمی حصہ ہیں۔ اُنہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ جموںوکشمیر یوٹی کی حکومت مقامی اور ملک کے دوسرے حصوں سے آنے والے مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لئے پُرعزم ہے ۔اُنہوں نے یونینوں کو حکومت کی طرف سے جے اینڈ کے بلڈنگ اور دیگر کنسٹرکشن ورکرز ویلفیئر بورڈ، ایمپلائز سٹیٹ اِنشورنس سکیموں کے ذریعے اٹھائے جانے والے فلاحی اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ حکومت نے حال ہی میں غیر ہنر مند، نیم ہنر مند، ہنر مند اور انتہائی ہنر مند اور وزارتی زمروں میں مزدوروں کو ادا کرنے کے لئے ضروری کم از کم اُجرت پر نظر ثانی کی ہے۔سکریٹری نے انکشاف کیا کہ ملازمین کی ریاستی بیمہ اسکیموں کی سرگرمیوں کو تقویت ملے گی کیونکہ سوسائٹی کی گورننگ باڈی کی تشکیل نو کی گئی ہے۔ انہوں نے تمام یونینز کے نمائندوں سے بھی کہا کہ وہ اپنی تجاویز، نمائندگی اور شکایات، اگر کوئی ہیں تو، محکمہ کو پیش کریں جس پر مناسب غور کیا جائے گا۔سیکرٹری موصوفہ نے اِنکشاف کیا کہ ملازمین کی سٹیٹ بیمہ سکیموں کی سرگرمیوں کو تقویت ملے گی کیوں کہ سوسائٹی کی گورننگ باڈی کی تشکیل نو کی گئی ہے۔اُنہوں نے تمام یونینز کے نمائندوں سے بھی کہا کہ وہ اَپنی تجاویز ، نمائندگی اور شکایات ، اگر کوئی ہیں تو محکمہ کو پیش کریں جس پر مناسب غور کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا