پونچھ کا انوکھا چھپٹہ نما جھولہ پل یا پھر موت کا کنواں، ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے خصوصی مداخلت کی اپیل
ریاض ملک
پونچھ؍؍ ضلع پونچھ سے قریب 13کلو میٹر کی دوری پر واقع جھولہ پل جو پنچائیت سیڑھی چوہانہ اور کچھ حصہ سیڑھی خواجہ کو بھی جوڑتاہے۔ سینکڑوں اعلی افیسران ،ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ ، اور وزیر مشیر اس جموں پونچھ ہائی وے سے گزرتے ہیں۔لیکن یہاں کلائی سے قریب ایک کلومیٹر کی دوری پر گگڑ کوٹ بجلی پروجیکٹ کے سامنے یہ چھپٹہ سا پْل کسی کو بھی نظر نہیں ایا۔ افسوس کئی سالوں سے یہاں کی مقامی ابادی اس جھولہ پل نہیں بلکہ موت کے کنواں سے گزرکر اپنی گھر پہونچ پاتے ہیں۔ یہ جھولہ نما اکہرا پل بھی گگرکوٹ پاور پروجیکٹ والوں نے شائید بنایاتھا۔جس سے اج تک یہ لوگ گزررہے ہیں۔ اس پل پر سے ایک وقت میں صرف ایک ہی شخص کو چلنے اور عبور کرنے کی اجازت کا بورڈ لگایاگیاہے۔ افسوس کہ اس حساس چھپٹہ سے کئی سالوں سے لوگ گزر رہے ہیں۔ کئی بار انتظامیہ کے ساتھ اس معاملہ کو اٹھایاگیا۔لیکن ہر ایک نے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا۔اور عوام سیڑھی چوہانہ کی اس دیرینہ مانگ کو نظر انداز کیا گیا۔ جس کو لیکر ایک پھر مقامی لوگوں نے جن میں محمد اکبر ،شاہد بخاری ،محمد شفیق راتھر شامل ہیں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ یاسین محمد چوہدری سے گزارش کی ہیکہ وہ اس چھپٹہ پل سے عوام کو نجات دلوائیں۔اور یہاں پر نئے طرز کا جھولاپل تعمیر کیاجاے۔تاکہ یہاں کے مقامی لوگوں کو دریا عبور کرنے میں دشواریوں کا سامنانہ کرناپڑے۔ یہاں سے ڈی ڈی سی اور بی ڈی سی وغیرہ بھی گزرتے ہوے آنکھ چرا کر نکل جاتے ہیں۔اس غریب عوام کا کسی کو بھی کوئی دھیان نہیں ہے۔ انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے یاسین محمد چوہدری سے اپیل کی ہیکہ وہ اس چھپٹہ پل سے عوام کو نجات دلانے کے لئے فوری اقدام اٹھائیں تاکہ عوام مزید پریشانیوں سے نجاف حاصل کرسکے۔