سیوا-II پاور اسٹیشن، مشکا جموں وکشمیرمیںسوچھتا پکھواڑے کے تحت سوچھتا رن کا انعقاد

0
0

تمام ملازمین نے سوچھتا رَن میںحصہ لیا،اسٹیشن کے اردگرد صفائی کے کام میں اپنا حصہ ڈالا
لازوال ڈیسک
کٹھوعہ؍؍سیوا-II پاور اسٹیشن، مشکا جموں وکشمیرمیںسوچھتا پکھواڑے کے تحت سوچھتا رن کا انعقاد کیا گیا ۔اس صفائی دوڑ میں تمام ملازمین نے حصہ لیا اور اسٹیشن کے اردگرد صفائی کے کام میں اپنا حصہ ڈالا۔وہیںمتعلقہ افسران نے ملازمین کے ساتھ بات چیت کی تاکہ معاشرے میں صفائی اور حفظان صحت کے حوالے سے بیداری پیدا کی جا سکے۔اس صفائی مہم کے ذریعے، سیوا 2 پاور اسٹیشن نے صفائی کو فروغ دینے کے لیے ایک مثبت پہل کی ہے۔ اس طرح کے پروگراموں کے ذریعے ملازمین کے درمیان تعاون اور شراکت داری کو اپنایا گیا ہے اور صفائی کے حوالے سے بیداری کو بڑھایا گیا ہے۔وہیں صفائی رن نے نہ صرف ایک جسمانی سرگرمی کا کام کیا بلکہ شرکاء کے درمیان رفاقت اور برادری کے جذبے کو بھی فروغ دیا۔ اس دوڑ کے بعد، صاف اور صحت مند ماحول میں اپنا حصہ ڈالنے میں سب کے درمیان کامیابی اور اتحاد کا واضح احساس تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا