چنڈی گڑھ، 26 جولائی (یو این آئی) ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نایاب سینی نے جمعہ کو پیرس اولمپک 2024 کے اولمپک میں جانے کے لیے ریاست اور ملک کے کھلاڑیوں کو مبارکباد اور کھیلوں میں بہترین کارکردگی کی تمنا کی۔
اولمپک 2024 گیمز، جسے دنیا میں کھیلوں کا مہاکمبھ کہا جاتا ہے، پیرس میں 26 جولائی 2024 سے شروع ہو چکے ہیں، جس میں کل 115 کھلاڑی ہندوستان کی نمائندگی کریں گے۔ ان 115 کھلاڑیوں میں سے 25 کھلاڑی صرف ہریانہ کے ہیں۔
مسٹر سینی نے کہا کہ دو فیصد آبادی والے ہریانہ سے 22 فیصد کھلاڑیوں کا انتخاب پوری ریاست ہریانہ کے لیے بڑے فخر کی بات ہے۔