سینک اسکول نگروٹہ کے کیڈٹس نے اتھلیٹکس میں جموں کا نام روشن کیا

0
0

کیڈٹ راگھو چِب نے 3000 میٹر دوڑ میں گولڈ میڈل جیتا

لازوال ڈیسک
نگروٹہ؍؍کپواڑہ، کشمیر میں محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کے زیر اہتمام جاری انٹر ڈسٹرکٹ/ڈویژن انڈر 17 ایتھلیٹکس میں، کیڈٹ راگھو چِب نے 3000 میٹر دوڑ میں جموں ضلع کی نمائندگی کی جبکہ کیڈٹ کریتی شرما نے ٹرپل جمپ ایونٹ میں نمایاں کامیابی حاصل کی ۔یاد رہے سینک اسکول نگروٹہ میں دی گئی سخت تربیت کے ذریعہ تیار کردہ اسپورٹس مین شپ اور ایتھلیٹک صلاحیت کے اعلیٰ ترین معیار کا مظاہرہ کرتے ہوئے، دونوں کیڈٹس نے اپنے اپنے مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتا اور جموں ضلع کا نام روشن کیا۔

https://dteyssjk.nic.in/
دونوں کیڈٹس نے قبل ازیں زونل سطح سے ہی آسانی کے ساتھ اپنی صلاحیت کو ثابت کیا اور جموں یونیورسٹی کے ساتھ ساتھ ستمبر 2024 کے اوائل میں ریاسی میں منعقدہ ڈویژنل اور ضلعی سطح کے مقابلوں میں مزید مراحل کوالیفائی کیا تھا۔دریں اثناء یو ٹی سطح کے مقابلوں میں ان کے شاندار شو اور کامیابی کی تعریف کرتے ہوئے، کیپٹن (انچارج) شیبو دیواسیا، پرنسپل، سینک اسکول نگروٹہ نے کیڈٹس پر زور دیا کہ وہ مزید سخت تربیت کریں اور آنے والے قومی ایتھلیٹکس 2024 میں اپنا بہترین مظاہرہ کریں۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا