طلبائ، اساتذہ اور عملہ سمیت 200 سے زائد شرکاء نے کیمپ سے استفادہ کیا
لازوال ڈیسک
گاندربل؍؍ ذیابیطس کے عالمی دن کے موقع پر ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس ویلفیئر ، سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر اور بلاک میڈیکل آفیسر گاندربل کے اشتراک سے ایک روزہ غیر متعدی امراض کا انعقاد کیا۔واضح رہے اس کیمپ کا انعقادیہاں تلمولہ کیمپس میں آیوشمان بھاو کے بینر تلے کیا گیا ۔تاہم کیمپ کا افتتاح ڈین اکیڈمک افیئرز، پروفیسر شاہد رسول نے بی ایم او، ڈاکٹر عندلیب، ڈین ڈی ایس ڈبلیو، ڈاکٹر عرفان عالم اوربی ایم او کے دیگر عہدیداروں کی موجودگی میں کیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پروفیسر شاہد رسول نے کہا کہ یہ کیمپ غیر متعدی امراض سے متعلق صحت کے بڑھتے ہوئے خدشات کو دور کرنے کے لیے لگایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کیمپ کا مقصد یونیورسٹی کے طلباء اور عملے کے لیے بیداری پیدا کرنا، جلد تشخیص فراہم کرنا اور صحت کے بہتر نتائج کے لیے طرز زندگی میں تبدیلیوں کو فروغ دینا ہے۔دریں اثناء کیمپ کے دوران طلبائ، اساتذہ اور عملہ سمیت 200 سے زائد شرکاء نے سہولیات سے استفادہ کیا۔