سینٹرل یونیورسٹی آف جموں نے نیشنل اسٹارٹ اپ ڈے منایا

0
0

وائس چانسلر پروفیسر سنجیو جین نے ٹیم کی کاوشوں کو سراہا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ سنٹرل یونیورسٹی آف جموںنے آج اسٹارٹ اپ انڈیا کے یوم تاسیس کو نیشنل اسٹارٹ اپ ڈے کے طور پر منایا۔ اس موقع پرادارے کی انوویشن کونسل ، سنٹرل یونیورسٹی آف جموں نے سی یو جے سائٹ کونسل کے ساتھ شراکت میں، ایک سیکشن 8 کمپنی قائم کی تاکہ خطے میں اختراعات اور انٹرپرینیورشپ کو فروغ دیا جا سکے۔ وہیںآئی آئی سی، سی یو جموں کے آئیڈیاز کا جائزہ لینے کے لیے تشکیل دی گئی ۔تاہم جیوری کے سامنے سی یو جے سے مختلف اسٹریمز کے طلباء اور فیکلٹی کی 22 ٹیموں نے حصہ لیا۔دریں اثناء شارٹ لسٹ کی گئی ٹیموں کو ان کے آئی پی کی حفاظت کے لیے یونیورسٹی کی مدد سے پیٹنٹ فائلنگ سپورٹ دی جا رہی ہے اور دلچسپی رکھنے والی ٹیموں کو سی یو جے سائٹ کونسل میں اسٹارٹ اپ کے طور پر شامل کیا جانا ہے۔واضح رہے سنٹرل یونیورسٹی آف جموں کی انسٹی ٹیوشن انوویشن کونسل طلباء اور فیکلٹیوں کو جدت، انکیوبیشن، اسٹارٹ اپس اور پائیداری کے اہداف کے حصول کے لیے مسلسل کوششوں کے لیے حوصلہ افزائی کرنے کی مسلسل کوشش کر رہی ہے۔ یہ طالب علموں کو ملازمت کے متلاشیوں سے روزگار پیدا کرنے والوں میں بدل دیتا ہے۔وہیںانوویشن کونسل میں ڈاکٹر راکیش جھا اور ان کی ٹیم نے الیکٹرانکس ڈپارٹمنٹ میں فیکلٹی کے تعاون سے اس تقریب کی سہولت فراہم کی۔اس موقع پرپروفیسر سنجیو جین، وائس چانسلر نے ٹیم کو مبارکباد دی اورکہا کہ میری پوری ٹیم کو اس طرح کی شاندار تقریب کے انعقاد کے لیے دلی مبارکباد۔اس سرگرمی کا مقصد انسٹی ٹیوٹ کے سٹارٹ اپس اور کاروباری افراد کے طور پر ہماری قوم کی کامیابیوں کی کہانیوں کو ظاہر کرنا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا