سینٹرل جیل سری نگرمیں قیدیوں کیلئے میگا میڈیکل کیمپ کا انعقاد

0
0

جے اینڈ کے لیگل سروسز اَتھارٹی جیل کے قیدیوں کی اَچھی صحت کو یقینی بنانے کیلئے ہرممکن کوشش کر رہی ہے :جسٹس تاشی
لازوال ڈیسک

سری نگر؍؍چیف جسٹس جموں و کشمیر ہائی کورٹ اور لداخ اور جے اینڈ کے لیگل سروسز اَتھارٹی کے سرپرست جسٹس این کوٹیشور سنگھ کی رہنمائی میں اور سینئر ترین جج جسٹس تاشی ربستن کی ہدایت پر جموں و کشمیر لیگل سروسز اتھارٹی میں قیدیوں کو صحت سہولیات کو یقینی بنانے کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے ایگزیکٹیو چیئرمین جموں و کشمیر لیگل سروسز اتھارٹی نے ڈی ایل ایس اے سری نگر، محکمہ جیلخانہ جات جموںوکشمیر یوٹی، ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز، کشمیر اور محکمہ صحت و طبی تعلیم کے اِشتراک سے سینٹرل جیل سری نگرمیں میگا میڈیکل چیک اَپ کیمپ کا انعقاد کیا۔
اِس موقعہ پر جسٹس تاشی ربستن مہمان خصوصی تھے۔ان کے ہمراہ رجنی ربستن اور امیت کمار گپتاممبر سیکرٹری تھے کو ڈی جی جیل دیپک کمار، پرنسپل ڈِسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج (چیئرمین ڈی ایل ایس اے) سری نگر جواد احمد، سپراِنٹنڈنٹ سینٹرل جیل سری نگر شیخ ذوالفقار آزادنے اُن کا والہانہ اِستقبال کیا۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیرمشتاق احمد راتھر، پرنسپل جی ایم سی سری نگرپروفیسر (ڈاکٹر) عفت حسن شاہ، سیکرٹری ڈی ایل ایس اے سری نگر جہانگیر احمد بخشی اور گورنمنٹ ڈینٹل کالج سری نگر کے پرنسپل ڈاکٹر اعجاز شاہ موجود تھے۔
جسٹس تاشی ربستن نے میگا میڈیکل چیک اَپ کیمپ کا تصور دیا تھاجنہوں اَپنے خطاب میں باقاعدگی سے اس طرح کے کیمپوں کے انعقاد پر زور دیا تاکہ زیر سماعت قیدیوں کی جانب سے طبی معائینے کے لئے عدالتوں میں درخواستیں دائر کرنے سے روکا جاسکے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ جیل کے قیدی اس طرح کے پروگراموں سے بہت زیادہ مستفید ہوتے ہیں کیوں کہ جنرل میڈیسن، سرجری، آنکھوں کی بیماری، ڈرماٹولوجی، آرتھوپیڈکس، سائیکیٹری، کارڈیالوجی، ڈینٹل اینڈ اورل میڈیسن، گائنی کولوجی، ای این ٹی وغیرہ جیسے مختلف شعبوں کے تمام ماہر ڈاکٹر ضرورت مند قیدیوں کو مشاورت اور مشورے کے لئے دستیاب ہیں۔پرنسپل جی ایم سی سری نگر پروفیسر (ڈاکٹر) عفت شاہ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر، پرنسپل گورنمنٹ ڈینٹل کالج سری پروفیسر (ڈاکٹر) اعجاز شاہ اور کنسلٹنٹ اِنسٹی چیوٹ آف مینٹل ہیلتھ اینڈ نیورو سائنسز کشمیر ڈاکٹر اعجاز احمد نے اپنے اپنے خطابات میں جیل کے قیدیوں کی اچھی صحت اور فلاح و بہبود کے لئے تمام شراکت داروں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کے لئے لیگل سروسز اداروں کی کوششوں کو سراہا۔ باقاعدگی سے کیمپ لگائے جاتے ہیں۔ اُنہوں نے مستقبل کی ایسی تمام کوششوں میں جے اینڈ کے لیگل سروسز اتھارٹی کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
ڈاکٹر مشتاق نے کہا کہ کیمپ میں تمام انویسٹی گیشن اور باڈی پروفائل ٹیسٹنگ کی جائے گی جو قیدیوں کی طبی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید ایک دن تک جاری رہ سکتی ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹروں کی جانب سے تجویز کردہ تمام اَدویات بشمول عینک مریضوں کو مفت فراہم کی جائیں گی۔اِفتتاحی کلمات سپر اِنٹنڈنٹ سینٹرل جیل سری نگر شیخ ذوالفقار آزاد نے پیش کئے جبکہ سیکرٹری ڈِسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی سری نگر جہانگیر احمد بخشی نے پروگرام کی نظامت کے فرائض اَنجام دئیے اور ڈی جی جیلخانہ جات کی سٹاف آفیسر صبا شال نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔تقریب میں سی ایم او سری نگر ڈاکٹر طاہر سجاد، ڈپٹی سپراِنٹنڈنٹ سینٹرل جیل سری نگرشبیر احمد، ڈاکٹر اعجاز احمد، ڈاکٹر میر مشتاق، ڈاکٹر عاصم فاروق، ڈاکٹر آصفہ، ڈاکٹر ثمینہ، محکمہ صحت، جی ایم سی سری نگر، گورنمنٹ ڈینٹل کالج سری نگر اور اِنسٹی چیوٹ آف مینٹل ہیلتھ اینڈ نیورو سائنسز کشمیر، کے سپر سپیشلسٹ اور سپیشلسٹ ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل سٹاف، ٹیکنیشنز، لیب اسسٹنٹوں ،سی آئی ایس ایف کے سیکورٹی پرسنل، سینٹرل جیل سری نگر کا عملہ اور ڈی ایل ایس اے سری نگر کے پی ایل وی نے شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا