تبریز ملک
درہال سینئر کانگریس لیڈر اقبال ملک نے ریاست میں گورنر راج لگنے کا حیر مقدم کیا اور اس دوران انہوں نے ریاستی موجودہ صورتحال کیلئے پی ڈی پی اوربی جے پی کی مخلوط سرکار کو ذمہ دار ٹھہرایا ۔انہوں نے مزید کہا کہ مخلوط حکومت نے درہال بدھل اسمبلی حلقہ میں امتیازی سلوک کیااوردرہال تحصیل میں اس سرکار نے ڈگری کالج نہیں کھولا جو اس تحصیل کے لوگوں کی جائز مانگ ہے درہال تا شکر مرگ سڑک جس سے علاقہ میں سیاحت کا بہت بڑا مقام بنایا جا سکتا ہے کو بھی مخلوط سرکار نے جان کر ہمیشہ التوا میں رکھا۔انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ گورنر راج میں بہتر کام کاج ہو گا اور جہاں جہاں اس مخلوط سرکار نے امتیازی سلوک رکھا ان علاقہ جات میں تعمیر و ترقی ہوگی ۔انہوں نے اس دوران ریاست کے گورنر این این ووہرہ کے پہلے کام کاج کی بھی سراہنا کی ۔