باران، 03 اگست (یواین آئی) راجستھان کے کوٹا ضلع کے سینئر صحافی کرشن بلدیو سنگھ ہاڈا کا جمعہ کی شام جودھپور میں انتقال ہو گیا۔
مسٹر ہاڈا کی طبیعت خراب ہونے کے بعد جودھ پور کے گوئل اسپتال میں زیر علاج تھے۔ مسٹر ہاڈا کے بیٹے دیوورت کے مطابق وہ دن میں نارمل تھے لیکن شام کو اچانک ان کی طبیعت خراب ہوگئی اور ان کا انتقال ہوگیا۔
مسٹر ہاڈا کی آخری رسومات ہفتہ کو کوٹا میں ادا کی گئیں۔
مسٹر ہاڈا باران ضلع سے بھی زمینی سطح پر جڑے ہوئے تھے۔ اس سے پہلے وہ راجستھان پتریکا سے بطور اسسٹنٹ ایڈیٹر وابستہ تھے۔ اس وقت وہ یونی وارتا میں خدمات انجام دے رہے تھے۔
باران ڈسٹرکٹ پریس کلب کے ضلعی صدر دلیپ شاہ نے کے بی ایس ہاڈا کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر ہاڈا کا شمار ان کے عزیز دوستوں میں تھا۔ ان کے قلم میں طاقت تھی۔ وہ کچھ عرصے سے تھائرائیڈ کے مرض میں مبتلا تھے اور ان کا وزن مسلسل کم ہو رہا تھا۔