سینئر صحافی و صدر گاندربل پریس ایسوسی ایشن آفتاب میر کو صدمہ

0
0

والد انتقال کرگئے،سیاسی سماجی صحافی اور مذہبی تنظیموں کا اظہار تعزیت
مختار احمد
گاندربل؍؍گاندربل پریس ایسوسی ایشن کے صدر و پنجاب کیسری سے وابستہ سینئر صحافی آفتاب احمد میر کے والد غلام رسول میر 5اور6 فروری کی درمیانی رات کو مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔گاندربل پریس ایسوسیشن نے میر آفتاب کے والد محترم کے انتقال پر تعزیت اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔جی پی اے نے ان کی انتقال کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے اور مرحوم کی روح کے لیے ابدی سکون کے لیے دعا کی ہے۔ایسوسی ایشن کے ممبران جنرل سیکرٹری سلیم وانی ،سپوکس پرسن ہادی ہدایت اور ایڈوائزری باڈی کے سربراہ صوفی ایاز ،مختار احمد شاہ کی قیادت میں وحید پورہ گئے اور مرحوم کے لیے صبر جمیل کی دعا کی اور اللہ تعالیٰ سے تمام لواحقین کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت عطا کرنے کی دعا کی۔
بعد میں ایسوسی سیشن کے دیگر ممبران نے آفتاب کے گھر جاکر اظہار تعزیت کی۔وفد نے اپنے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری ایسوسیشن دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے دریں اثنا کئی سماجی سیاسی مزہبی تنظیموں نے میر آفتاب کے والد کے انتقال پر اْن کے ساتھ اظہار تعزیت کی۔اسی دوران محکمہ اطلاعات گاندربل کی طرف سے پرویز احمد اور فردوس احمد نے میر آفتاب کے ساتھ اظہار تعزیت کرنے کے لئے اْن کے گھر گئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا