سینئر اسٹیزن کونسل ضلع کشتواڑ مذاکرات کار دھنیشور شرما سے ملاقی

0
0

سینئر اسٹیزن ایکٹ کے نفاذ پر دیا زور
عمران شاہ
کشتواڑ سینئر ا سٹیزن کونسل ضلع کشتواڑ نے روشن لال پریہار کی قیادت میں مذاکرات کار داھنیشور شرما سے ڈاک بنگلو میں ملاقات کر درپیش مسائل کی جانکاری فراہم کی۔اس موقع پر وفد نے مذاکرات کار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے عمر رسیدہ لوگوں کیلئے کئی اسکیمیں چلائی جا رہی ہیں لیکن مرکزی سرکار نے صرف 25 دیہاتوں کو ان سکیموں کے دائرہ میں لایا گیا ہے جبکہ جموں و کشمیر ریاست ابھی اسی سینئر اسٹیزن یکٹ کے نفاذ کے انتظار میں ہے ۔ وفد نے شرما سے گزارش کی ہے کہ معاملہ متعلقہ حکام اور ریاست ہائی کمانڈ کے سامنے حل طلبی رکھا جائے اور جلد از جلد اس ایکٹ کو جموں و کشمیر ریاست میں لاگو کریںکیونکہ یہ ظاہر کرتا ہے سماجی بہبود کا ایک اچھا قدم ہے اور ب±زرگ لوگ سکون و راحت سے اپنی زندگی بسر کریں۔اس موقع پر اوم ناتھ شرما ، مدن لال بھنڈاری، محمد اقبال ، کشمیر سنگھ، سروپ چند شرما، جگدیش راج ،قیول کرشن ، پردیپ کمار دیگر ممبران شامل تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا